Thu, 01 Sep 2016 15:20:07
سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز چین اور پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد جاپان پہنچ گئے۔سعودی شاہی مہمان نے ٹوکیو میں جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو سے ملاقات کی ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 15:15:47
یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا ہے کہ یمن کا بحران حل کرنے میں تاخیر انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولد الشیخ احمد نے یمن میں حوثی باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کو جنگ زدہ ملک میں قیام امن کی کوششوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 15:10:21
جنوبی کوریا کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پڑوسی ملک شمالی کوریا نے اپنے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا ہے جب کہ دو دیگر عہدیداروں کو بھی سزائیں دی ہیں۔سیول میں وزارت یونیفیکیشن کے ترجمان جیونگ جون ہی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ پیانگ یانگ نے تعلیم کے ایک ترین عہدیدار کم یونگ جن کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے موت کے گھاٹ اتارا۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 15:08:46
شام میں کرد حمایت یافتہ باغیوں نے امریکی تجویز کے تحت ترک فورسز سے لڑائی روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ترک فورسز شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی تھیں، جس کے تناظر میں انقرہ اور واشنگٹن حکومت کے مابین کشیدگی میں بھی اضافہ ہو گیا تھا۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 15:06:23
ملائشیا کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 15:04:35
افغان طالبان کی جانب سے اغوا کیے جانے والے ایک امریکی کینیڈین جوڑے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ اپنی اپنی حکومتوں سے کابل حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ اس جوڑے کو چار برس قبل اغوا کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:58:31
سعودی عرب کی فوج نے منگل کی شام یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو عسیر کے علاقے میں فضاء ہی میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:53:56
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے جہاں روز مرہ معمولات زندگی میں انسان کے لیے ہمہ نوع آسانیاں اور سہولیات پیدا کی ہیں وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی عازمین حج کے لیے بھی کسی تحفے سے کم نہیں کیونکہ اسمارٹ اپیلی کیشنز سے عازمین حج کو مناسک حج کے بارے میں مناسب رہ نمائی فراہم کرنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 14:51:12
استاد تو استاد ہی ہوتا ہے چاہئے وہ پیشے پر فائز ہوں یا وظیفہ یالیکن وظیفہ اساتذہ میں صلاحیتیں زیادہ ہوتی ہیں وہ اپنی زندگی بچوں کو سوارنے میں لگائے ہوئے ہوتے ہیں ان خیالات کااظہار ضلع ٹیچر اسوسی ایشن کے سکریٹری کے۔ورنپا نے کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy