ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ–سرسی روڈ پر سرکاری اور پرائیویٹ بس میں ٹکر؛ 40 سے زائد مسافر زخمی، کئی کی حالت نازک

کمٹہ–سرسی روڈ پر سرکاری اور پرائیویٹ بس میں ٹکر؛ 40 سے زائد مسافر زخمی، کئی کی حالت نازک

Fri, 03 Apr 2026 23:44:22    S O News
کمٹہ–سرسی روڈ پر سرکاری اور پرائیویٹ بس میں ٹکر؛ 40 سے زائد مسافر زخمی، کئی کی حالت نازک

بھٹکل 3/اپریل (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع کے سرسی تعلقہ میں کمٹہ–سرسی شاہراہ پر جمعہ کی شام  پیش آئے ایک سڑک حادثے میں40 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ جس میں بعض کی حالت نازک  بتائی گئی ہے ۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) کی بس اور ایک نجی بس کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوگئی،  میں 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ کولگیبیس (Kolgibees) کے قریب جمعہ کی شام کو پیش آیا۔ حادثے میں شامل KSRTC بس بھٹکل سے باگلکوٹ کی جانب جا رہی تھی جبکہ نجی بس سرسی سے کمٹہ کی طرف رواں دواں تھی کہ اچانک دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔

ٹکر کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ دونوں بسوں کے اگلے حصے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ بسوں میں سوار مسافروں میں سے بڑی تعداد زخمی ہوئی، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

تمام زخمیوں کو فوری طور پر سرسی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کچھ زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جس کے باعث تشویش برقرار ہے۔

حادثے کے بعد کچھ وقت کے لیے کمٹہ–سرسی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہی۔ اطلاع ملتے ہی سرسی رورل پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لے کر ٹریفک کو بحال کیا۔


Share: