بھٹکل 7/اگست (ایس او نیوز): تعلقہ کے شرالی کے قریب بیرمُنے گاؤں میں ایک 65 سالہ شخص آگ سے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت لچّیا درگپا نائک کے طور پر ہوئی ہے۔
متوفی کی اہلیہ، 55 سالہ ماستما لچّیا نائک نے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ 6 اگست کو صبح تقریباً 10:30 بجے سے شام 6:30 بجے کے درمیان لچّیا نے یا تو ذاتی وجوہات کی بنا پر زندگی سے مایوس ہوکر خود کو آگ لگائی ہوگی، یا ممکنہ طور پر حادثاتی طور پر آگ لگنے سے یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔
اہلیہ نے اپنی شکایت میں موت کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے شبہ یا مشتبہ حالات نہ ہونے کی بات کہی ہے۔
پولیس نے شکایت کی بنیاد پر بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ اور پنچنامہ مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔