ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک اسمبلی: ضمنی انتخابات کے نو منتخب اراکین 14 مئی کو حلف لیں گے

کرناٹک اسمبلی: ضمنی انتخابات کے نو منتخب اراکین 14 مئی کو حلف لیں گے

Tue, 12 May 2026 13:14:35    S O News
Umesh-Meti-Samarth-Mallikarjun

بنگلورو، 12/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)کرناٹک اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق، ضمنی انتخابات کے دونوں کامیاب امیدوار 14 مئی 2026 کو رکنِ اسمبلی کے طور پر حلف لیں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ باگل کوٹ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے اُمیش ہلپّا میٹی اور داونگیرے جنوبی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے سمرتھ شامنور ملیکارجن 14 مئی کی صبح 10 بجے ودھان سودھا کی تیسری منزل پر واقع کمرہ نمبر 334 میں رکنِ اسمبلی کے طور پر حلف لیں گے۔

حلف برداری کی یہ تقریب کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوگی، جس میں سیاسی و سرکاری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔


Share: