منگلورو، 12/ اپریل (ایس او نیوز) تھمبے کے پاس موٹر بائک، گوڈس رکشہ اور کار کے درمیان پیش آئے ہوئے سلسلہ وار حادثے میں بائک سوار زخمی ہوگیا ۔
زخمی بائک سوار کی شناخت میندالا کے رہنے والے محمد انصار کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ منگلورو سے بی سی روڈ کی طرف جانے والی ایک کار کی رفتار تھمبے کے پاس کم ہو گئی اور ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دئے ۔ اس کی وجہ سے کار کے پیچھے چلنے والا مال بردار رکشہ کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا ۔ اس وقت محمد انصار کی بائک بھی رکشہ کے پیچھے چل رہی تھی جو اس سے ٹکرا گئی ۔ اس تصادم کے نتیجے میں محمد انصار زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔
اس سلسلہ وار حادثے کی وجہ سے سڑک پر تھوڑی دیر کے لئے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ۔