ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : نیشنل ہائی وے کا نامکمل کام - برسات میں پانی جمع ہونے کا خطرہ

بھٹکل : نیشنل ہائی وے کا نامکمل کام - برسات میں پانی جمع ہونے کا خطرہ

Wed, 15 Apr 2026 12:29:16    S O News
بھٹکل : نیشنل ہائی وے کا نامکمل کام - برسات میں پانی جمع ہونے کا خطرہ

بھٹکل، 15 / اپریل (ایس او نیوز) شہر میں نیشنل ہائی وے 66  کا توسیعی کام سست رفتاری کی وجہ جس طرح ادھورا پڑا ہے، اسے دیکھتے ہوئے سمجھا جاتا ہے کہ اس مرتبہ بھی برسات کے موسم پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا خطرہ برقرار رہے گا ۔
    
ہر سال کی طرح پورے نیشنل ہائی وے سے متصل علاقوں میں مختلف مقامات پر ہر سال جس طرح پانی جمع ہوتا ہے اور سیلابی کیفیت پیدا ہوتی ہے، اس میں اس مرتبہ خاص کرکے موڈ بھٹکل کے پاس انڈر پاس کی تعمیر کے کھودے گئے گڈھے کی وجہ سے بڑا خطرہ پیدا ہوا ہے ۔
    
عوامی مطالبے پر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے موڈ بھٹکل، کائکینی اور انکولہ شہر میں انڈر پاس تعمیر کرنے کے لئے گزشتہ چھ مہینے قبل 38 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا تھا ۔ اس کا ٹھیکہ کلاسک کنسلٹینسی نامی نجی کمپنی کو دیا گیا ہے ۔ ابتدا میں تیز رفتاری کے ساتھ انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع کرنے اور سڑک کے کنارے گڈھے کھودنے کے بعد اب ٹھیکیدار کمپنی کام ادھورا چھوڑ کر چلی گئی ہے ۔ ایسی صورت میں برسات کے موسم میں ان گڈھوں میں بڑی مقدار میں پانی جمع ہونے اور اطراف کے رہائشی علاقوں میں گھسنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے ۔
    
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے کے تعمیری و توسیعی کام کے دوران برساتی پانی کی نکاسی کے لئے سڑک کے کنارے نالے تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے ہر سال برسات کے موسم میں موڈ بھٹکل میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیش آتا ہے ۔ مگر اس بار انڈر پاس کے لئے کھودے گئے گڈھوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں کے لئے یہ مسئلہ سنگین ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ برسات کے موسم میں اگر قریب میں واقع سرابی ندی میں پانی سطح بڑھ گئی تو ہائی وے اور ندی کا پانی صرف اطراف کے علاقوں میں ہی نہیں بلکہ پھول بازار تک گھسنے خدشہ ہے جس کی وجہ سے عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
    
ادھر ٹھیکیدار کمپنی کا کہنا ہے کہ انڈر پاس تعمیر کرنے کے لئے زمین کا حصول کھٹائی میں پڑ گیا ہے اس لئے کام آگے نہیں بڑھ سکا ہے ، جبکہ عوام کا سوال یہ ہے کہ اگر زمین کی تحویل نہیں ہوئی تھی تو اس طرح آدھا ادھورا کام کرکے عوام کو پریشانیوں میں کیوں ڈالا گیا ؟ 

IMG-20260415-WA0158


Share: