ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹمکورو کے قریب خوفناک کار–ٹرک تصادم، چار افراد موقع پر جاں بحق

ٹمکورو کے قریب خوفناک کار–ٹرک تصادم، چار افراد موقع پر جاں بحق

Sat, 09 May 2026 20:07:06    S O News

ٹمکورو، 9/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ٹمکورو ضلع کے کنیگل تعلقہ میں ہونّے نہلّی کے قریب ایک دلخراش سڑک حادثے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تیز رفتار آلٹو کار سامنے سے آنے والے کھاد سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کنیگل پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور معائنہ شروع کردیا۔ مہلوکین میں منڈیا کی رہنے والی 63 سالہ گایتری اور ان کے شوہر 65 سالہ کمار نرسمہا سوامی کی شناخت ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

بتایا جاتا ہے کہ کار ٹمکورو کی جانب سے آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے اس کی ٹکر ہوگئی۔ حادثہ کے بعد کار بری طرح تباہ ہوگئی ، جس کے باعث پولیس کو لاشیں باہر نکالنے میں کافی دشواری پیش آئی۔

کنیگل پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Share: