Mon, 25 Mar 2019 02:01:43
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ’موڈ ‘ بنا رہی ہے۔ اگرچہ پارٹی کو ریاست میں کچھ خاص انتخابی کامیابی کبھی نہیں ملی ہے۔ پارٹی سربراہ مایاوتی 17 اپریل کو یہاں ریلی سے خطاب کریں گی اور ریاست میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کو امید ہے کہ اس سے حکمران بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کو سخت ٹکر ملے گی۔ گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر 23 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
View more
Mon, 25 Mar 2019 01:59:46
مدھے پورہ سے ممبر پارلیمنٹ اورپپو یادو نے اتوار کو کہا کہ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور اس بارے میں اب کانگریس قیادت کو فیصلہ کرنا ہے۔ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا کہ اگر کانگریس قیادت چاہے گی، تب ہم یقینی طور پر کانگریس میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ ملک اور انسانیت کا تحفظ اہم ہے اور یکساں فکر رکھنے والے لوگوں اور جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے۔ ابھی کانگریس قیادت کو طے ک
View more
Mon, 25 Mar 2019 01:50:39
بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکز میں وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو اپوزیشن پارٹیوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں دینے کے مشغلے میں کچھ پارٹیاں اور لیڈر فوج کی کاروائی کو بھی بھول گئے۔ انہوں نیک ہاکہ لوک سبھا انتخابات میں ایسی پارٹیوں کو عوام سبق سکھائیں گے۔مسٹر نقوی نے یہاں پارٹی’’ وجے سنکلپ سبھا‘‘کوخطا ب کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں اور علاحدگی
View more
Mon, 25 Mar 2019 01:36:34
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے اتوار کو کہا کہ دو سال پرانی مبینہ’یدی یورپا ڈائری‘ کو دوبارہ سامنے لانا مضحکہ خیز ہے۔مسٹر جیٹلی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر غیر مجاز دستاویزات کی بنیادپرالزام لگانا وقار کے منافی ہے۔ یہ دو سالہ دستاویز ہے جو منظر پر آ چکے ہیں اور ان کو دوبارہ پیش کرنا مضحکہ خیز ہے
View more
Mon, 25 Mar 2019 01:29:06
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے اتوارکودعویٰ کیاہے کہ اگر مرکز میں اگلی حکومت بی جے پی کی بنی تو نریندر مودی قیامت تک کے لیے وزیر اعظم بنے رہ جائیں گے کیونکہ پھر ملک میں 2019 کے بعد انتخابات نہیں ہو ں گے۔کیجریوال نے مودی پر ملک چلانے کے لیے ظالم ایڈولیف ہٹلر کی تجاویز اپنانے کا الزام لگایا۔انہوں نے لوگوں سے بھگوا پارٹی کی شکست یقینی بنانے کی اپیل کی ہے
View more
Mon, 25 Mar 2019 01:16:04
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو اپوزیشن پر فوج کو لے کر سوال اٹھانے کا الزام لگایا۔لکھنؤ سے دوبارہ امیدوار بننے کے بعد پہلی بار ریاست کے دارالحکومت پہنچے راج ناتھ سنگھ نے ایک پروگرام سے الگ صحافیوں سے بات چیت میں اے ایف کی ائر اسٹرائیک سے منسلک سوال پرکہاہے کہ پریشان تو پاکستان کوہوناہیے لیکن ملک میں کچھ ایسی پارٹیاں ہیں جو پوچھ رہی ہیں کہ فضائیہ کی کارروائی میں کتنے لوگ مارے گئے
View more
Sun, 24 Mar 2019 02:31:01
اپنے مطالبات کو لے کر قومی دارالحکومت میں کئی دنوں تک کے مظاہرے کر چکے تمل ناڈو کے کسان انتخابی سمرمیں اترنے کی تیاری میں ہیں۔ وہ وارانسی لوک سبھا سیٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے 111کاغذاتِ نامزدگی داخل کریں گے۔تمل ناڈو کے کسان لیڈر پی ایاکننو نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست کے 111 کسان وارانسی سے مودی کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ اتر پردیش سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس لی
View more
Sun, 24 Mar 2019 02:19:31
آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وتلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہاہے کہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے صدروائی ایس جگن موہن ریڈی نے 11اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے داخل کردہ حلف نامہ میں اعتراف کیاہے کہ وہ31فوجداری معاملات میں ملوث ہیں۔چندرابابونائیڈونے آج بذریعہ ٹیلی کانفرنس پارٹی کے لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت کا لیڈر اتنے زائد فوجداری معاملات میں ملو
View more
Sun, 24 Mar 2019 02:11:14
پاکستان کے معروف عالم دین اور نامور محقق مولانا مفتی تقی عثمانی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے معروف دانشور ڈاکٹر محمد منظورعالم نے کہاکہ یہ حملہ دہشت گردی اور بزدلانہ حرکت ہے جس کی کسی بھی سماج میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروئی ضروری ہے تاکہ دوبارہ کوئی او راس طرح کی دہشت گردی کرنے کے بارے میں نہ سوچ سکے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy