ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : گھر میں گھس کر چرائی گئی اسکوٹر - سی سی ٹی وی میں قید ہوا چور کا چہرا

کارکلا : گھر میں گھس کر چرائی گئی اسکوٹر - سی سی ٹی وی میں قید ہوا چور کا چہرا

Mon, 20 Apr 2026 20:59:43    S O News
کارکلا :  گھر میں گھس کر چرائی گئی اسکوٹر - سی سی ٹی وی میں قید ہوا چور کا چہرا

کارکلا، 20 / اپریل (ایس او نیوز) کارکلا کے کسبا گاؤں میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں ایک چور نے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر کے احاطے میں کھڑی ایک دو پہیہ گاڑی چوری کر لی ۔

یہ واردات آنند نگر میں ’اسٹار کیبل نیٹ ورک‘ کے قریب کریاکلو کے رہنے والے ہریش شیٹی (46) کے گھر پر پیش آئی ۔ اوجیرے میں کام کرنے والے ہریش اپنے گھر کو تالا لگا کر 16 اپریل کی صبح چلا گیا تھا ۔ چوری کا انکشاف 19 اپریل کی صبح اس وقت ہوا جب رشتہ داروں نے اسے فون پر اطلاع دی کہ گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ چور 19 اپریل کی صبح کسی آلے کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی دروازہ کھول کر گھر میں داخل ہوا ۔ اندر داخل ہونے کے بعد اس نے الماری کا تالا توڑا اور گھر کے اندر کپڑے بکھیرے ۔ اس کے بعد اس نے گھر کے اندر رکھے اسکوٹر کی چابی لے لی اور کمپاؤنڈ میں کھڑی گاڑی لے کر فرار ہوگیا ۔

یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا ہے ۔

ہریش شیٹی کی شکایت کی بنیاد پر کارکلا ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔


Share: