ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اچانک تلاشی مہم تیز کرنے کی ہدایت

کاروار: منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اچانک تلاشی مہم تیز کرنے کی ہدایت

Tue, 28 Apr 2026 20:32:50    S O News
کاروار: منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اچانک تلاشی مہم تیز کرنے کی ہدایت

کاروار، 28 اپریل( ایس او نیوز )ا ُتر کنڑا ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)  کے۔ لکشمی پریا نے ضلع میں منشیات کے استعمال اور سپلائی پر قابو پانے کے لیے مشتبہ ہوم اسٹے اور ریزورٹس میں اچانک تلاشی لینے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے این سی او آر ڈی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے متعلق مقدمات میں 18 سے 35 سال کے نوجوان بڑی تعداد میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تمام کالجوں میں منشیات کے نقصانات کے بارے میں بیداری پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ میڈیکل دکانوں میں بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے ادویات فروخت نہ کی جائیں اور اس سلسلے میں واضح نوٹس بھی آویزاں کیے جائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ "ڈرگ فری کرناٹک" موبائل ایپ کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ عوام منشیات سے متعلق معلومات فراہم کر سکیں۔ تمام محکموں کے افسران کو ماہانہ معائنہ رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپن ایم این  کے مطابق، سال 2026 میں اب تک منشیات کی اسمگلنگ کے 8 معاملات میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 1.49 لاکھ روپے مالیت کی گانجا ضبط کی گئی ہے، جبکہ منشیات کے استعمال کے 97 معاملات میں 112 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: