ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سلینڈر کی علامتی ارتھی کے ساتھ یوتھ کانگریس احتجاج

منگلورو : ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سلینڈر کی علامتی ارتھی کے ساتھ یوتھ کانگریس احتجاج

Wed, 15 Apr 2026 19:21:10    S O News
منگلورو : ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سلینڈر کی علامتی ارتھی کے ساتھ یوتھ کانگریس احتجاج

منگلورو، 15 / اپریل (ایس او نیوز) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دکشن کنڑا ضلع یوتھ کانگریس کی طرف سے بطور احتجاج سلینڈر کی علامتی ارتھی کا جلوس نکالا گیا ۔
    
یوتھ کانگریس کے بینر تلے کانگریسی کارکنان نے علامتی طور پر خالی سلینڈر کی ارتھی کے ساتھ کدری سرکل پر پہنچ کر خالی سلینڈر کے علاوہ گیس اسٹو اور برتنوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور عام آدمی کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا ۔ 
    
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر رما ناتھ رائے نے مرکزی حکومت پر رسوئی گیس کی سپلائی کو بحال رکھنے میں ناکامی کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ رزمرہ کی ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے ۔ مرکزی حکومت ڈانوا ڈول خارجی پالیسی کی وجہ سے  موجودہ اقتصادی دشواریاں پیش آ رہی ہیں ۔ عوام کو چاہیے کہ ان حالات کے لئے سرکاری افسران کو ذمہ دار ٹھہرائیں ۔
    
اس موقع پر بولتے ہوئے ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا نے الزام لگایا کہ ایل پی جی سلینڈروں کی کالا بازاری ہو رہی ہے اور بلیک مارکیٹ میں ایک سلینڈر کی قیمت 4 ہزار 5 ہزار روپوں تک پہنچ گئی ہے ۔ اس سے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی چیزیں بہت مہنگی ہوگئی ہیں ۔ گیس کی کمی کی وجہ سے آٹو رکشہ والے بھی پریشان ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے اس صورتحال کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ 
    
ضلع یوتھ کانگریس کے صدر ابراہیم نواز نے کہا کہ اگر ایل پی جی کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں تو مزید وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ 


Share: