ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور : کار اور ڈمپر میں ٹکر - ایک شخص کی موت - تین افراد زخمی

یلاپور : کار اور ڈمپر میں ٹکر - ایک شخص کی موت - تین افراد زخمی

Tue, 14 Apr 2026 19:50:34    S O News

یلاپور ،14 / اپریل (ایس او نیوز) نیشنل ہائی پر گولاپور کے قریب کراس پر ایک ایکو کار اور ڈمپر کے بیچ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈمپر ڈرائیور شیوانند امبیگا کی موت واقع ہوگئی ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت انکولہ میں اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد چار افراد ایکو کار میں اپنے گاوں گولاپور واپس لوٹ رہے تھے ۔ اس دوران گوکاک سے ایم سینڈ [مصنوعی ریت] بھر کر لانے والے ڈمپر نے کار کو ٹکر ماری ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا  جبکہ کار میں سفر کر رہے تین افراد زخمی ہوگئے اور کار بری طرح تباہ ہوگئی ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے کاروار سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: