ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : کرناٹکا ملک فیڈریشن کے دودھ پروسیسنگ یونٹ میں آتشزدگی

اڈپی : کرناٹکا ملک فیڈریشن کے دودھ پروسیسنگ یونٹ میں آتشزدگی

Mon, 20 Apr 2026 20:54:25    S O News
اڈپی : کرناٹکا ملک فیڈریشن کے دودھ پروسیسنگ یونٹ میں آتشزدگی

اُڈپی، 20 / اپریل (ایس او نیوز) منی پال کے ایشور نگر میں واقع KMF کے پرانے دودھ پروسیسنگ یونٹ میں آگ لگ گئی ۔ موقع پر پہنچنے والے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ آج صبح 11 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب یونٹ میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا ۔

کہا جاتا ہے کہ ویلڈنگ سے نکلنے والی چنگاریوں نے پاس رکھے ہوئے تیل میں آگ لگا دی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس کے شعلے جلد ہی اس یونٹ میں موجود بوائلر تک پھیل گئے ۔

آگ بجھانے والے عملے نے تقریباً ایک گھنٹے تک کارروائی انجام دی اور آگ پر قابو پایا ۔ معلوم ہوا ہے اس واقعہ میں بڑا مالی نقصان ہوا ہے ۔


Share: