ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : غلط سمت سے ڈرائیونگ کا نتیجہ - اسکوٹر سوار ہلاک ، ٹرک ڈرائیور کی حالت سنگین

اڈپی : غلط سمت سے ڈرائیونگ کا نتیجہ - اسکوٹر سوار ہلاک ، ٹرک ڈرائیور کی حالت سنگین

Mon, 20 Apr 2026 20:50:52    S O News
اڈپی : غلط سمت سے ڈرائیونگ کا نتیجہ - اسکوٹر سوار ہلاک ، ٹرک ڈرائیور کی حالت سنگین

اُڈپی 20 / اپریل (ایس او نیوز) اُڈپی - منگلورو قومی شاہراہ پر ارمالو میں نرلتھیا گوڈی کے قریب پیش آئے ہوئے سڑک حادثے میں ایک 63 سالہ اسکوٹر سوار اپنی گاڑی غلط سمت چلاتے ہوئے سامنے سے آنے والی ایک مال بردار لاری سے ٹکرا گیا اور اس کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

مہلوک اسکوٹر سوار کی شناخت گروراج راؤ (63) ساکن وکیلرا توٹا، ادمارو کے طور پر کی گئی ہے ۔

حادثہ کی شدت سے متوفی گروراج راؤ کی لاش اچھل کر کچھ دور پڑی ہوئی ملی ۔

دوسری طرف منگلورو سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور وجے کامت کو اس حادثے میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے اڈپی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق وجے کامت کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس سے دماغ کا ایک حصہ کھلا ہوا نظر آ رہا تھا اور اس کا ایک ہاتھ مکمل طور پر کچل کر دو سے تین ٹکڑوں میں بٹ گیا تھا ۔ تصادم کی وجہ سے ٹرک الٹ کر سڑک کنارے گر گیا ۔ مقامی لوگوں نے جب الٹی ہوئی گاڑی کو اٹھایا تو ڈرائیور کو اندر سے بے ہوش پایا ۔

پڈوبیدری پی ایس آئی انیل کمار (کرائم) اور ان کی ٹیم پہنچی اور عوام کے ساتھ موقع پر زخمی کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کی ۔

گروراج کی لاش کو اڈپی کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا ۔


Share: