ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا کے آئی اے ایس افسر تیجسوی نائک کو مرکزی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر ترقی

اُترکنڑا کے آئی اے ایس افسر تیجسوی نائک کو مرکزی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر ترقی

Thu, 16 Apr 2026 11:25:01    S O News
tejaswi-naik-ias

بھٹکل 16/اپریل (ایس او نیوز) : ضلع اُترکنڑا کے سداپور سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر تیجسوی نائک کو مرکزی حکومت کی جانب سے وزارت محنت و بااختیاری (Labour & Empowerment) میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع ان کے قریبی ذرائع نے دی ہے۔

2009 بیچ کے مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر تیجسوی نائک، مرکزی بھاری و متوسط صنعتوں کے وزیر ایچ ڈی کماراسوامی کے قریبی پرسنل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل وہ مدھیہ پردیش میں ایک باصلاحیت اور سخت گیر افسر کے طور پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، تیجسوی نائک نے مدھیہ پردیش میں جل مشن اسکیم کو مؤثر انداز میں نافذ کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔ یہ کامیابی ان کی مضبوط انتظامی صلاحیتوں کی عکاس سمجھی جاتی ہے۔ وہ اس سے پہلے مرکزی وزیر زراعت ارجن منڈا کے پرسنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان کے وسیع تجربے اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے انہیں وزارت محنت و بااختیاری میں جوائنٹ سیکریٹری کے اہم عہدے پر فائز کیا ہے۔

ان کی اہلیہ سواتی مینا نائک بھی آئی اے ایس افسر ہیں اور اس وقت مرکزی وزارت پینے کے پانی و صفائی میں جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔


Share: