ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : کار پلٹ جانے سے ایک خاتون کی موت - چار افراد زخمی

انکولہ : کار پلٹ جانے سے ایک خاتون کی موت - چار افراد زخمی

Thu, 04 Jun 2026 10:48:53    S O News

انکولہ،  4/ جون (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر بیلسے کے قریب کل رات کو پیش آئے حادثے میں کار پلٹ جانے سے ایک جوان خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثے میں فوت ہونے والی جوان خاتون کی شناخت روجولا ایم (26 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو تملناڈو کی رہائشی تھی اور امریکہ میں ٹیکی کی حیثیت ملازمت کر رہی تھی ۔ زخمیوں کے نام کار ڈرائیور شرن پانڈیا، فوت شدہ خاتون کا بھائی اکشئے ایم، ہری ہرن سندر پی، وگنیش انادورائی کے بتائے گئے ہیں ۔

اطلاع  کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا تب تملناڈو رجسٹریشن والی کار انکولہ سے کمٹہ کی طرف آ رہی تھی ۔ اچانک سامنے آنے والی گائے کو بچانے کی کوشش میں کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں روجولا موقع پر ہی فوت ہوگئی جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے انکولہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

انکولہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔ 


Share: