Sun, 17 Jul 2016 10:57:36
ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے کہاکہ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی بیوہ اور بچوں کی طرف سے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کے باوجود اب تک حکومت کی طرف سے ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کی صورتحال کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت قانون کا گلا گھونٹنے پر اتر آئی ہے۔
View more
Sun, 17 Jul 2016 10:53:37
شہر بھر میں گندگی کی نکاسی کے کام میں لاپرواہی برتنے والے کنٹراکٹروں پر سخت کارروائی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے میئر منجوناتھ ریڈی نے آج ڈملور فلائی اوور پر گندگی کی صفائی نہ کرنے والے کنٹراکٹر پر 50 ہزار روپیوں کا جرمانہ عائد کیا اور فلائی اوور کے نیچے صفائی کے اہتمام میں ناکام کنٹراکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہہ کی ۔
View more
Sun, 17 Jul 2016 10:47:30
مرکزی حکومت حق تعلیم قانون اور قومی روزگار ضمانت اسکیم(نریگا ) کے نفاذ میں غیر معمولی تاخیر اور تساہل برت رہی ہے۔ مرکز کو چاہئے کہ عوام کو راست فائدہ پہنچانے والی ان اسکیموں کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز جاری کرے۔
View more
Sun, 17 Jul 2016 10:39:04
کلسابنڈوری کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں جاری احتجاج کو آج ایک سال کا عرصہ پورا ہوچکا ہے، لیکن ریاست کے اراکین پارلیمان اور مرکزی حکومت میں عزم کے فقدان کے نتیجہ میں اس سنگین مسئلہ کو سلجھانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
View more
Sun, 17 Jul 2016 10:35:10
شمالی کرناٹک میں ایک بار پھر مہادائی مسئلے نے شدیداحتجاجی شکل اختیار کرلی ہے۔ پچھلے ایک سال سے جاری مسلسل احتجاج پر کسی طرح کے ردعمل یا پیش رفت نہ ہونے سے مایوس شمالی کرناٹک کے کسانوں نے آج دوبارہ چار اضلاع میں بند کا اعلان کیا اور اس بند پر زبردست عوامی ردعمل دیکھا گیا۔
View more
Sun, 17 Jul 2016 10:32:55
ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کی بیوہ پاونا نے ریاستی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ ان کے شوہر کی خود کشی کے معاملے میں اگر انصاف نہ ملا تو وہ بھی اپنے شوہر کی مانند خود کشی کرلیں گی۔
View more
Sun, 17 Jul 2016 10:26:25
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ان کی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی انا بھاگیہ ، کشیرا بھاگیہ ، کرشی بھاگیہ ، شوبھاگیہ وغیرہ اسکیمیں سماج کے کمزور طبقے سے وابستہ ہونے کے سبب اپنے ذاتی تجربہ کی بنیاد پر لاگو کی گئی ہیں۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 15:53:38
وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے نائن الیون کے واقعات کی تحقیقات پر مبنی 28صفحات پر مشتمل رپورٹ میں گیار ستمبر دو ہزار ایک کو امریکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
View more
Sat, 16 Jul 2016 15:50:10
فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس میں جمعرات کی شام ایک جنونی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے شہریوں کو کچلنے جانے کے خونی واقعے کے جلو میں شام کے سرکاری مفتی علامہ بدرالدین حسون کا پانچ سال پرانا ایک بیان ایک بار گردش میں ہے .
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy