ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی: حتمی ووٹر لسٹ سے 2 کروڑ 4 لاکھ نام خارج ، سیاسی ہلچل اور عوامی تشویش میں اضافہ

یوپی: حتمی ووٹر لسٹ سے 2 کروڑ 4 لاکھ نام خارج ، سیاسی ہلچل اور عوامی تشویش میں اضافہ

Mon, 13 Apr 2026 11:15:22    S O News

نئی دہلی ، 13/ اپر یل (ایس او نیوز /ایجنسی)اتر پردیش میں ایس آئی آر کے بعد جاری کی گئی فائنل ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پرناموں کے حذف ہونےپر سیاسی اور عوامی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ یوپی میں  ایس آئی آر کے بعد جاری کی گئی حتمی فہرست سے 2 کروڑ 4 لاکھ  کروڑ نام غائب ہیں۔

متعدد مقامات پر ایسے ووٹروں کے نام بھی فہرست سے غائب ہیں جو مکمل طور پر اہل تھے اور ہر طرح کے ضروری دستاویز بھی جمع چکے تھے۔ اس کی وجہ سے عوام میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ کئی اضلاع میں ایک ساتھ بڑی تعداد میں ناموں کی کٹوتی نے اس عمل کی شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

اپوزیشن، خصوصاً سماجوادی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اس عمل میں خواتین، غریبوں اور دیہی علاقوں کے ووٹروں کو زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق بڑی تعداد میں کمزور طبقات کے نام فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی ووٹروں کو یہ اطلاع ہی نہیں مل سکی کہ ان کا نام حذف کیا جا رہا ہے یا انہیں اپنے دستاویزات کی تجدید کی ضرورت ہے، جسے بیداری کی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ علاقوں میں ڈپلیکیٹ ناموں کو ہٹاتے وقت درست نام بھی غلطی سے حذف ہوگئے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے ترجمان عباس حیدرنے ’ نمائندے  ‘ کو بتایا کہ حتمی ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر ناموں کا حذف ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ اقدام جمہوریت اور عوام کے بنیادی حق یعنی آزادی رائے کے حق پر براہ راست حملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واضح وجہ اور مکمل شفافیت کے بغیر نام ہٹانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے فوری طور پر تحقیقات کرنے، متاثرہ افراد کے ناموں کو بحال کرنے اور اس طرح کی غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 


Share: