ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    گجرات میں آپریشن کمل کو روکنے کا شاخسانہ، وزیر توانائی کے39ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے؛ ریاست کے مختلف شہروں میں احتجاج؛ مینگلور میں توڑپھوڑ

    گجرات میں آپریشن کمل کو روکنے کا شاخسانہ، وزیر توانائی کے39ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے؛ ریاست کے مختلف شہروں میں احتجاج؛ مینگلور میں توڑپھوڑ

    Wed, 02 Aug 2017 22:26:02 
    محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں نے وزیرڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ اورایگل ٹن ریزاٹ پرچھاپہ مارکاروائی کی ہے ۔ایگل ٹن ریزاٹ میں گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی کو رکھا گیا ہے ۔پہلے سکیوریٹی فورسز کے اہلکاروں نے ریاستی وزیر کی رہائش گاہ اور پھرریزارٹ کاگھیراؤ کیا،جس کے بعد انکم ٹیکس کے افسروں نے چھاپہ مار کارروائی کی ۔ ایگل ٹن وہی ریزارٹ ہے جہاں گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی کورکھاگیاہے جس وزیر کی رہائش گاہ
    گجرات اراکین اسمبلی سے ملنے احمد پٹیل کی بنگلور آمد

    گجرات اراکین اسمبلی سے ملنے احمد پٹیل کی بنگلور آمد

    Tue, 01 Aug 2017 23:49:00 
    گجرات میں کانگریس اراکین اسمبلی کی وفاداری خریدنے بی جے پی کی مبینہ کوشش کے بعد وہاں کے 44اراکین اسمبلی کو پہلے بنگلور لایا گیا اور یہاں کے ایگل ٹن ریسارٹ میں مقیم کیاگیا ، لیکن اراکین اسمبلی کی یہاں موجودگی کی بھنک لگتے ہی ریاستی بی جے پی کی ٹیموں نے بی جے پی مرکزی قیادت کی ایما ء پر ان سے یہاں بھی رابطہ قائم کرنے کی کوششیں شروع کردیں ، جس سے آگاہ ہوتے ہی ان تمام اراکین اسمبلی کو آج ریاستی کانگری
    بنگلور میں ڈبل ڈیکر بسوں کی شروعات زیر غور

    بنگلور میں ڈبل ڈیکر بسوں کی شروعات زیر غور

    Tue, 01 Aug 2017 23:45:22 
    شہر بنگلور میں 1990 کے بعد پہلی بار بنگلور میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے ڈبل ڈیکر بسیں مسافروں کیلئے متعارف کرائی جارہی ہیں۔ ماضی میں شہر کے بعض اہم علاقوں کو جوڑنے والی ڈبل ڈیکر بسیں کافی مشہور رہیں ، خاص طور پر شیواجی نگر، سٹی مارکیٹ، شیواجی نگر جئے نگر، اور میجسٹک جئے نگر علاقوں کے درمیان ڈبل بسیں دوڑا کرتی تھیں، ان دیرینہ یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بی ایم ٹی سی نے بالائی منزل پر مشتم
    12؍اگست کو راہول گاندھی اور امیت شا ایک ساتھ کرناٹک میں

    12؍اگست کو راہول گاندھی اور امیت شا ایک ساتھ کرناٹک میں

    Tue, 01 Aug 2017 23:41:56 
    آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے تیاریوں کا آغاز ایک ساتھ کیاجائے گا۔12اگست کو اے آئی سی سی نائب صدر راہول گاندھی رائچور میں کانگریس کے بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ اسی دن بی جے پی کے قومی صدر امیت شا بھی آنے والے انتخابات میں بی جے پی کی حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلے میں دورۂ بنگلور پر آرہے ہیں۔ امیت شا تین دن تک بنگلور میں ہی مقیم رہیں گے اور ان ایام م
    سدرامیا بلاری میں تین نئے تعلقہ جات کا اعلان کریں گے: سنتوش لاڈ

    سدرامیا بلاری میں تین نئے تعلقہ جات کا اعلان کریں گے: سنتوش لاڈ

    Tue, 01 Aug 2017 23:32:52 
    ریاستی وزیر محنت سنتوش لاڈ نے جو بلاری ضلع کے انچارج وزیر بھی ہیں، کہا کہ وزیراعلیٰ سدرامیا کی طرف سے عنقریب بلاری ضلع کے تین نئے تعلقہ جات کا اعلان کیا جائے گا اور ان تعلقہ جات کی ہمہ جہت ترقی کیلئے وافر فنڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ آج بلاری میں اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 12 اگست کو سدرامیا اپنے دورۂ بلاری کے مرحلے میں غالباً نئے تعلقہ جات کے قیام کا اعلان کریں گے اور مختل
    سرکاری زمینات پر قبضے بلامروت ہٹائے جائیں گے: جارج

    سرکاری زمینات پر قبضے بلامروت ہٹائے جائیں گے: جارج

    Tue, 01 Aug 2017 23:22:42 
    شہر میں غیر قانونی طور پر قبضے میں جاچکے بڑے نالوں اور دیگر سرکاری زمینات پر قبضہ بلامروت ہٹادیا جائے گا۔کسی کے مقام ، مرتبے اور ان کے سیاسی اثر ورسوخ کی پرواہ کئے بغیر ریاستی حکومت غیر قانونی قبضو ں کو ہٹانے کیلئے کارروائی کرے گی۔ یہ بات آج ریاستی وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہی۔ بنگلور پریس کلب میں پریس کلب اور رپورٹرس گلڈ کے زیر اہتمام منعقدہ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ
    تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کرانے حکومت کی پہل کی مخالفت، گورنر واجو بھائی والا کو کمار سوامی کا مکتوب

    تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کرانے حکومت کی پہل کی مخالفت، گورنر واجو بھائی والا کو کمار سوامی کا مکتوب

    Tue, 01 Aug 2017 23:08:12 
    شہر میں غیر معمولی طور پر گھٹتے ہوئے تالابوں کو بچانے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کرانے کیلئے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن پر فوراً روک لگائی جائے، یہ مطالبہ آج ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے گورنر واجو بھائی والا سے کیا ۔گورنر کے نام لکھے گئے مکتوب میں کمار سوامی نے کہاہے کہ ریاستی حکومت خشک تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کرانے کی کوشش کررہی ہے۔اسی لئے فوری طور پر گورن
    حج بھون میں عازمین حج کی روانگی کیلئے انتظامات زور وشور سے جاری، مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ روشن بیگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

    حج بھون میں عازمین حج کی روانگی کیلئے انتظامات زور وشور سے جاری، مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ روشن بیگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

    Tue, 01 Aug 2017 22:40:06 
    امسال سفر حج بیت اﷲ کیلئے بنگلور سے عازمین حج کو روانہ کرنے کیلئے حج بھون میں تیاریاں کافی زور وشور سے جاری ہیں۔ وزیر شہری ترقیات وحج اور ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین جنا ب روشن بیگ کی سرپرستی میں حج کمیٹی کے تمام اراکین ، افسران اور رضاکاروں کی ٹیمیں اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوچکی ہیں۔ حج کیمپ سے جڑے انتظامات کے سلسلے میں آج حج بھون میں جناب روشن بیگ نے مختلف سرکاری محکموں اور ایرپورٹ سے وابستہ حک
    کاویا کو انصاف دلانے کے لئے منگلورو اور اڈپی میں احتجاجی ریالی

    کاویا کو انصاف دلانے کے لئے منگلورو اور اڈپی میں احتجاجی ریالی

    Tue, 01 Aug 2017 22:34:26 
    موڈبیدری کے آلواس تعلیمی ادارے میں زیرتعلیم کاویا کی مبینہ خود کشی پر اس کے والدین کی طرف سے قتل کا شبہ ظاہر کرنے کے بعد کاویا کو انصاف دلانے کی مہم سوشیل میڈیا کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی تیز ہوگئی ہے۔منگلورو سے ملی خبر کے مطابق یہاں منگلورو یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے کاویا کو انصاف دلانے کی مانگ کے ساتھ ایک احتجاجی ریالی نکالی۔اور مطالبہ کیا کہ چونکہ اس خود کشی کا معاملہ پُر اسرار ہوگیا ہے اس لئ