Sun, 02 Oct 2016 20:22:28
ایک خصوصی عدالت نے آئی ایس آئی ایس کے 16مشتبہ ارکان کی عدالتی حراست 25اکتوبر تک کے لیے بڑھا دی ہے ۔ان لوگوں کو ملک بھر سے آئی ایس(اسلامک اسٹیٹ)میں نئے اراکین کی بھرتی کرنے اور ان کی مالی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 20:12:48
مرکزی انفارمیشن کمیشن نے مرکزی ذخائر کو حق اطلاعات قانون کے تحت عوامی اتھارٹی قرار دیا ہے اور اب وہ اس قانون کے تحت پوچھے گئے سوالات کے لیے جوابدہ ہوں گے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 20:08:51
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ہندوستان کو 36مہینے کی مقررہ مدت سے پہلے ہی فرانس سے رافیل لڑاکا طیارے ملنے کا کام شروع ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سودے کے اصول کے مطابق 36ماہ کی مدت دی گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 20:02:41
ملک نے آج مہاتما گاندھی کو ان کی 147ویں جینتی پر یاد کیا اور صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے یہاں ان کی قبر پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا ۔نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے بھی بابائے قوم گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 20:00:29
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد،انسانی حقوق کی کارکن ایروم شرمیلا اب وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں وزیر اعظم سے اچھا مشورہ ملے گا ۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:59:01
قومی دارالحکومت کی ضلع عدالتوں کے ججوں کو اب ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق اضافہ شدہ تنخواہ ملے گی ۔دہلی حکومت نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نوٹیفائڈ کر دیا ہے جس میں یکم جنوری سے بنیادی تنخواہ اور پنشن میں 2.5فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:55:55
سپریم کورٹ نتیش کٹارا قتل معاملے میں وکاس یادو، اس کے چچا زاد بھائی وشال اور ان کے ساتھی سکھ دیو پہلوان کی سزا کی مدت پر کل فیصلہ کرے گا
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:52:52
شہر کی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ اگر کوئی بغیر اجازت کے پوسٹر وغیرہ لگاتا ہے تو اس کو جائیداد کو بگاڑنے کے الزام میں استغاثہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ایسی سرگرمیوں کے خلاف شکایتیں آنے پر ایف آئی آر درج کی جائیں گی ۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:46:49
لواحقین اور قریبی رشتہ داروں کی طرف سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے درمیان قومی حقوق اطفال تحفظ کمیشن(این سی پی سی آر)نے پاکسو ای -باکس پہل شروع کی ہے جس کے ذریعہ متاثرہ بچے اپنی شکایت براہ راست کمیشن تک پہنچا سکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy