Sun, 25 Sep 2016 20:27:32
وزارت داخلہ نے مبینہ عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر معاملے سے متعلق لاپتہ دستاویزات کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کروائی ہے۔اس قدم سے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبانی جنگ تیز ہو سکتی ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 20:22:27
امریکا کے شہر واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 20:20:04
امریکی صدر براک اوباما نے اُس قانون سازی کو ویٹو کر دیا جس میں 11ستمبر 2001ء کو امریکہ پر دہشت گرد حملوں میں بچ جانے والے اور ہلاک ہونے والے تقریباً 3000افراد کے لواحقین کو سعودی عرب کی حکومت پرہرجانے کے دعوے کا حق حاصل ہوگا۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 20:16:21
ایرانی میڈیا نے شام میں کم از کم 4ایرانی فوجی اہل کاروں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے جن میں شیعہ عراقی ملیشیا "عصائب اہل الحق" کا عسکری کمانڈر بھی شامل ہے۔ یہ تمام افراد جمعے کے روز حلب شہر میں شامی اپوزیشن گروپوں کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 20:12:22
شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگُ ان نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سرنج بنانے والے ایک کارخانے کا دورہ کیا۔ اس موقع کوغنیمت جانتے ہوئے انہوں نے عوام کو اپنے آنجہانی والد کم یونگ اِل کی کرم نوازیاں بھی یاد دلائیں۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 20:09:44
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید نے اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ برس عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر سمجھوتے کے بعد سے علاقائی امن تاراج کرنے کا کوئی موقع ہاتھ جانے نہیں دیا۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 20:03:59
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے اتحادپرمشتمل ’’سیاسی کونسل‘‘کوتسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:35:31
شام میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی حلب میں آج بروز ہفتہ بھی فضائی کارروائی کی گئی ہے۔ ادھر جرمن وزیر دفاع نے دوہرایاہے کہ شام میں قیام امن کی کوششوں کے لیے نو فلائی زون کا قیام مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy