ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہوا موئترا کا چیف الیکشن کمشنر پر طنز، کہا: ٹرمپ سے پناہ لینے امریکہ چلے جائیں گیانیش کمار

مہوا موئترا کا چیف الیکشن کمشنر پر طنز، کہا: ٹرمپ سے پناہ لینے امریکہ چلے جائیں گیانیش کمار

Sat, 07 Nov 2026 12:27:01    S O News

نئی دہلی، 7/ نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ایس آئی آر معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو مستقل تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن کی سبھی پارٹیاں ان کے خلاف لگاتار آواز اٹھا رہی ہیں۔ اس معاملے میں ممتا بنرجی کی قریبی اور ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی پرواز پکڑ لینی چاہئے۔ مہوا موئترا نے برازیل کے اپوزیشن لیڈر بولسونارو کی مثال بھی دی اور کہا کہ سی ای سی گیانیش کمار اگر امریکہ فرار ہو جاتے ہیں تو ٹرمپ انہیں ضرور پناہ دیں گے۔ مہوا موئترا نے کہا کہ جس طرح ٹرمپ نے بولسونارو کو محفوظ پناہ دی ہے، اسی طرح وہ گیانیش کمار کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔ گیانیش وہاں ووٹ چوری کر کے ٹرمپ کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے مہوا موئترا نے دعویٰ کیا کہ آنے والے وقت میں مرکزی حکومت بدل جائے گی اور پھر گیانیش کمار کو جیل جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے وہ پہلی پرواز سے امریکہ نکل جائیں۔ مہوا نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ ’’ایک بات یاد رکھیے، گیانیش کمار بچنے والے نہیں ہیں۔ 2029ء میں یا اس سے پہلے ہی یہ حکومت چلی جائے گی اور جس دن انڈیا بلاک اقتدار میں آئے گا، اسی دن گیانیش کمار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔‘‘


Share: