ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ: ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس؛ ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم تجاویز پر تبادلۂ خیال

کمٹہ: ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس؛ ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم تجاویز پر تبادلۂ خیال

Sun, 08 Nov 2026 21:56:08    S O News
کمٹہ: ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس؛ ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم تجاویز پر تبادلۂ خیال

کمٹہ 8/ نومبر (ایس او نیوز): نارتھ کینرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن، گڈ کاگل کی سالانہ جنرل میٹنگ اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے ایسوسی ایشن کے صدر دفتر، توحید ہائی اسکول، گڈ کاگل میں صدر محمود یوسف ڈانگی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اجلاس کا آغاز عبدالشکور عبداللہ لنگڑے کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سال 2025-26 کا سالانہ حساب و کتاب پیش کیا گیا، جس پر اراکین نے تبادلۂ خیال کیا اور ایسوسی ایشن کی ترقی، بہتری اور استحکام کے لیے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ باہمی اتحاد، اتفاق اور مشاورت کے ذریعے ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ اس سلسلے میں تمام اسپورٹس کے ذمہ داران کو مدعو کرکے جلد ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ ادارے کی ترقی کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔

اجلاس میں شریک مہمانوں اور اراکین کا استقبال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ناصر سلیمان منّا نے کیا۔

اجلاس میں گڈ کاگل، ہینی، فاروقی محلہ، نورانی محلہ، ٹونکا، روشن محلہ، منکی، مرڈیشور اور تینگن گنڈی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آخر میں حافظ جمال حسین کاوا کی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔


Share: