Sun, 02 Nov 2025 12:26:39
ملک کی راجدھانی دہلی کی زہریلی ہوا ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن (آئی ایچ ایم ای) کی تازہ رپورٹ نے بتایا ہے کہ 2023 میں قومی راجدھانی میں 17,188 لوگوں کی موت براہ راست طور پر فضائی آلودگی سے ہوئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر7 میں سے ایک موت کی وجہ آلودگی تھی۔
View more
Sun, 02 Nov 2025 12:13:02
مغربی بنگال میں الیکٹورل رول ریویژن یعنی ایس آئی آرکو لے کر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ سے لاکھوں ناموں کو ہٹانے کی سازش کرنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔
View more
Sun, 02 Nov 2025 11:01:12
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے بہار اسمبلی انتخاب کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں اسمبلی انتخاب میں اقتدار سے نتیش کمار کا جانا طے ہے اور تیجسوی یادو کی قیادت میں بہار کی آئندہ حکومت بن رہی ہے۔
View more
Sat, 01 Nov 2025 18:10:55
بہار اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو بیگو سرائے کے بچھواڑا اسمبلی حلقے میں ایک پرجوش عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کانگریس امیدوار شیو پرکاش غریب داس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور ریاستی و مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔
View more
Sat, 01 Nov 2025 18:04:47
کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما سمراٹ چودھری پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی بہار میں ’عمر کا جادو‘ دکھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نے مختلف مواقع پر اپنی عمر بدل کر پیش کی، جو نہ صرف انتخابی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ جھوٹ اور فریب کی سیاست کی واضح مثال ہے۔
View more
Sat, 01 Nov 2025 18:00:44
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی لیڈر میسا بھارتی نے این ڈی اے اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا بہار بی جے پی لیڈروں کا بحران ہے جو یوگی آدتیہ ناتھ جیسے لیڈروں سے تشہیر کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اگلی حکومت مہاگٹھ بندھن بنانے جا رہا ہے اور اس کے سربراہ تیجسوی یادو ہوں گے۔
View more
Sat, 01 Nov 2025 17:49:51
بہار میں اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کا اعلان ہونے کے بعد اور ووٹنگ سے چند روز قبل ریاست کی نتیش حکومت پر 10 ہزار روپئے اسکیم کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ا
View more
Sat, 01 Nov 2025 17:46:31
مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی جانب سے ووٹ چوری اور ووٹر لسٹ میں دھاندلی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو ممبئی پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس نے اسے سکیورٹی اور ٹریفک وجوہات کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر بغیر اجازت مارچ یا اجتماع کیا گیا تو منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
View more
Sat, 01 Nov 2025 17:41:25
بہار اسمبلی انتخابات کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے منشور پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے طنزیہ انداز میں سخت نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کا یہ انتخابی منشور دراصل عوام کے لیے کوئی منصوبہ نہیں، بلکہ ایک ’سوری پتر‘ یعنی ’معافی نامہ‘ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy