Tue, 21 Oct 2025 11:08:27
بہار اسمبلی انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کی پارٹیاں کچھ سیٹوں پر آپس میں ہی دوستانہ مقابلہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس سے ووٹرس کے ذہن میں تذبذب والی حالت ضرور پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ ووٹوں کی تقسیم سے این ڈی اے امیدوار کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
View more
Tue, 21 Oct 2025 10:58:45
دیوالی اور چھٹھ کیلئے وطن لوٹنےوالوں کی بھیڑ کے پیش نظر ملک بھر سے یوپی بہار اور جھارکھنڈ جانےوالی ٹرینوں میں غیر معمولی بھیڑ اور ناقابل بیان حالا ت کو دیکھتے ہوئے تہواروں کے سیزن کے تعلق سے وزارت ریل کے بلند بانگ دعوؤں پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ کانگریس نے بھی حکومت سے پوچھا ہے کہ تہواروں کے سیزن میں جن ۱۲؍ ہزار اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیاگیا تھا وہ کرہ ٔارض کے کس حصے میں چل رہی ہیں؟
View more
Mon, 20 Oct 2025 19:04:18
بہار اسمبلی انتخاب کے لیے اب تقریباً سبھی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کے روز دوسرے مرحلہ کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے، اور آر جے ڈی نے اس آخری دن سبھی 143 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 17:48:46
مہاراشٹر نونرمان سینا ( ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کی ووٹر لسٹ میں ۹۶؍لاکھ بوگس ووٹروں کے نام شامل ہیں۔ راج نے مطالبہ کیا کہ ان بوگس ووٹروں کو پہلے لسٹ سے نکالا جائے اور اسکے بعد ہی میونسپل انتخابات کرائے جائیں۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 16:47:40
دیوالی اور چھٹھ پوجا کے تہوار کے سیزن سے پہلے، ریلوے اسٹیشن اور بس ٹرمینل پرپاؤ رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ ٹکٹوں کیلئے مارا ماری ہے ا وراور بسوں کے کرایے آسمان چھو رہے ہیں۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 11:13:44
دیوالی کی صبح قومی راجدھانی میں ہوا کا زہر ایک بار پھر لوگوں کی سانسوں میں گُھل گیا ہے۔ روشنیوں اور خوشیوں کے اس تہوار پر جب آسمان روشنی سے جگمگا رہا ہے، وہیں دہلی کی آب وہوا کا معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ قومی آلودگی کنٹرول بورڈ (این پی سی بی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پیر کی صبح 6 بجے دہلی کے کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) ’سنگین زمرے‘ میں درج کیا گیا۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 11:10:39
جیسے جیسے پوروانچل کے لوگوں کے لیے چھٹھ کا تہوار قریب آ رہا ہے، دہلی میں یمنا کی صفائی پر سیاسی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ کل یعنی اتوار کو، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دہلی ریاستی کنوینر سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر پرویش ورما پر سخت حملہ کیا۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 11:07:08
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے سیاسی مستقبل پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ تقریباً دو دہائیوں سے اقتدار میں قائم نتیش نے وقت اور حالات کے مطابق رخ موڑنے کی اپنی صلاحیت بارہا ثابت کی ہے۔ لیکن اس بار معاملہ ان کی بگڑتی صحت اور پارٹی پر کمزور ہوتی گرفت کا ہے، جس نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ ان کے حالیہ عوامی رویے کو دیکھ کر یہ محض افواہ نہیں لگتی۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 11:00:48
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے صدر تیج پرتاپ یادو کے لیے مشکلات بڑھتی نظرآرہی ہیں۔ تیج پرتاپ پر بہار کے ویشالی ضلع میں مہوا اسمبلی سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز یہ جانکاری دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy