Sat, 25 Jan 2025 10:42:12
دہلی اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی تمام سیاسی جماعتیں اپنی پوری قوت جھونک رہی ہیں۔ اس دوران کانگریس نے دہلی میں مقیم لاکھوں پوروانچلیوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ (24 جنوری 2025) کو کانگریس نے اعلان کیا کہ اگر وہ اقتدار میں آئی تو دہلی میں ایک نئی 'پوروانچل وزارت' قائم کی جائے گی۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 10:34:40
جموں و کشمیر کے راجوری میں حالیہ دنوں میں ہونے والی پراسرار اموات سے متعلق آج ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیکل ٹیم کی تحقیقات میں ایک اہم پہلو سامنے آیا ہے جو پہلے تک عوامی طور پر معلوم نہیں تھا۔ اطلاعات کے مطابق، مہلوکین میں ایک مخصوص عنصر کی شناخت کی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر ان اموات کی اصل وجہ ہو سکتی ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 10:29:40
دہلی ہائی کورٹ نے آج بی جے پی لیڈران کی وہ عرضی خارج کر دی جس میں دہلی اسمبلی میں سی اے جی کی 14 رپورٹ پیش کرنے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’اگرچہ رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت کرنا ممکن نہیں۔‘‘
View more
Sat, 25 Jan 2025 10:23:30
کانگریس رہنما سندیپ دکشت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو خواتین کی حفاظت کے مسئلے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ مسئلہ صرف ایک انتخابی دعوے سے زیادہ کچھ نہیں۔ دکشت نے الزام لگایا کہ خواتین کے تحفظ کو لے کر کیجریوال حکومت نے عملی اقدامات کے بجائے صرف زبانی دعوے کیے ہیں۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 10:20:32
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز جھارکھنڈ کے بوکارو کے رہائشی رمیش کمار کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے سخت تبصرے کیے۔ یہ اپیل رمیش کمار نے گھریلو تشدد اور بیوی کے ساتھ ناروا سلوک کے مقدمے میں سنائی گئی سزا کے خلاف دائر کی تھی۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے سماعت کے دوران خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم اور بچیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 19:45:05
کیب ایگریگیٹرس یعنی سفر کے لیے گاڑی بکنگ کرنے والی مشہور کمپنی اولا اور اوبر پر الگ الگ ماڈل کے موبائل فون کے ساتھ تفریق آمیز رویہ اختیار کرنے کا الزام لگ رہا ہے۔ مرکزی وزیر برائے امورِ صارفین پرہلاد جوشی نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر جانکاری دی ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 17:50:15
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پیش آنے والے ٹرین حادثے نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ نیپالی شہریوں کو بھی شدید صدمہ پہنچایا ہے۔ اس حادثے میں ایک نابالغ لڑکا اور دو خواتین سمیت چار نیپالی شہریوں کی زندگیاں موت کے گھاٹ اتر گئیں۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 12:18:21
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن کے مطابق وہ دہلی پولیس کا استعمال کر کے ان کی پارٹی کی انتخابی مہم کو روکنے اور ووٹروں میں خوف پیدا کر کے انتخابات کو متاثر کر رہی ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 11:53:58
بدھ کی رات دیر گئے دہلی اور این سی آر کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش نے موسم کو یکسر بدل دیا۔ اس سے پہلے، دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں مارچ کی گرمی محسوس کی جا رہی تھی، مگر بارش کے باعث موسم میں ٹھنڈک آ گئی ہے، اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy