Sat, 25 Jan 2020 18:21:25
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت اپنے انقلاب کو پڑوسی ممالک کو برآمد کرنا چاہتی ہے۔ ایران توسیع پسندانہ نظریات پر چل رہا ہے۔ وہ خطے کے ممالک کے ساتھ مل کرآگے بڑھنا اور بقائے باہمی کے اصول کی نفی کررہا ہے۔ اس کا سارا مقصد پڑوسی ممالک کو اپنے توسیعی منصوبے کے تحت اپنے تسلط میں لانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے خطے میں اپنی حامی ملیشیائیں تیار کررکھی ہیں او
View more
Sat, 25 Jan 2020 18:17:41
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے جمعہ کے روز اعتراف کیا ہے کہ 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے باعث 34 امریکی فوجی دماغی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ پینٹا گان کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے 34 فوجی اہلکاروں لگنے والی دماغی چوٹوں کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکا کے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کوحم
View more
Sat, 25 Jan 2020 18:12:53
سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کا آئین انقلاب برآمد کرنے پر زور دیتا ہے۔ ایسے میں ایران کے ساتھ مذاکرات کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار ہنگری کے دارالحکومت پڈاپسٹ میں جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے بیان میں تضاد اور دوغلا پن ہے۔ وہ ایک طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف خطے کے ممالک کی پیٹ
View more
Thu, 23 Jan 2020 13:12:53
محکمہ ریوینیو کے وزیر آر اشوک کے ہاتھوں کمٹہ میں مِنی ودھان سودھا کا سنگ بنیا درکھا گیا۔اس کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کے ایک مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ اس تعلق سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیلاب زدگان کے لئے مکانات کی تعمیر کے مقصدسے فی کس پانچ لاکھ روپے امدادی فنڈ جاری کرنے کا جو اعلان کیا گیا تھاریاستی حکومت اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ فی الحال مرکزی حکومت کی
View more
Thu, 23 Jan 2020 12:36:15
پڑوسی ریاست کیرالہ کے کنور میں آر ایس ایس دفتر کے پاس واقع پولس پوسٹ پر بم پھینکے جانے کے الزام میں پولس نے آر ایس ایس کارکن کو گرفتار کرنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے آر ایس ایس کا یہ ورکر بدھ کے روز گرفتار ہوا جس کے بعد اس سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی گئی۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 12:21:42
اسلام اور جرمنی کی سیاسی جماعت کرسچن سوشل یونین کے مابین تعلقات کو ایک حساس اور مشکل موضوع تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اب اسی جماعت نے میئر کی سیٹ کے لیے ایک 37 سالہ مسلمان امیدوار اوزان ایبش کا انتخاب کیا ہے۔ اس مسلمان امیدوار کا انتخاب میونخ کے شمال میں واقع قصبے 'نوئے فارن‘ کی سی ایس یو کی مقامی انجمن نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ اس قصبے کی آبادی تقریباﹰ 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 12:10:20
نربھیا عصمت دری معاملہ مستقل خبروں میں بنا ہوا ہے اور اب مجرموں کو پھانسی دینے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ نربھیا کے والدین ذرائع ابلاغ کے لئے سیلیبریٹی سے کم نہیں ہیں اور اسی وجہ سے حال ہی میں دہلی اسمبلی انتخابات میں یہ بات بہت تیزی کے ساتھ پھیلی کہ نربھیا کی والدہ اسمبلی چناؤ لڑ سکتی ہیں اور اس خبر کے پھیلنے کے بعد ان کو اس بات سے انکار کرتے ہوئے صفائی بھی دینی پڑی۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:51:25
شہریت (ترمیمی) قانون کی سماعت کو لے کر آج سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو راحت دیتے ہوئے فی الحال قانون پر روک لگانے سے انکار کردیا ۔ عدالت نے سرکار کو جواب دینے کے لئے چار ہفتوں کا وقت دیا اور کہا کہ پانچ ہفتے بعد اگلی سنوائی کی جائے گی۔ عدالت نے شہریت قانون (سی اے اے) کے آئینی جواز کو پرکھنے کی مانگ کرنے والی عرضیوں کو آئینی بینچ کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ مرکز سے آسام اور تری
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:26:38
جنتا دل یونائٹیڈ کے نائب صدر پرشانت کشور نے لکھنومیں دئیے گئے امت شاہ کے بیان کو لے کر نشانہ لگایا ہے۔امت شاہ نے منگل کو لکھنؤ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی اے اے کے خلاف کتنا بھی احتجاجی مظاہرہ کرلو یہ واپس ہونے والا نہیں ہے۔ پرشانت کشور نے اس بیان کو لے کر بدھ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہریوں کی نااتفاقی کو مسترد کرنا کسی بھی حکومت کی طاقت کا اشارہ نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy