Sun, 19 Jan 2020 17:28:47
اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال’گروپ 20‘ کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کی ہے۔’گروپ 20‘ میں مملکت کے مندوب اور کابینہ کے رکن فہد المبارک نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیو زین مین سے ملاقات کی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:55:53
فرانس کے وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ پینشن سسٹم میں اصلاحات کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے ملک کو ایک ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظاہروں اور ہڑتال سے ریلوے کو اب تک 850 ملین یورو اور روڈ ٹرانسپورٹ کو200 ملین یورو کا نقصان پہنچ چکا ہے۔فرانس میں گذشتہ 42 دنوں سے پینشن قانون میں تبدیلی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتا
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:20:54
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ برنیس مصری فوجی اڈہ بحر احمر کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔ وہ مصر کے سمندری اور فضائی فوجی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:14:15
افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبہ سوم میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے سے کم از کم5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ فوج کی گشتی گاڑی اربندا شہر میں سڑک کنارے دھماکے کی زد میں آ گئی، جس سے کم از کم 5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:12:38
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح تصادم کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق تین ہزار سے زائد پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو حراستی مراکز میں رکھا جارہا ہے حالانکہ عالمی برادری کی طرف سے ان مراکز کو بند کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:07:21
فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو پیرس کے ’بوفیس ڈونارڈ تھیٹر‘ سے اس وقت سکیورٹی فورسز نے بحفاظت باہر نکالا جب مظاہرین بلڈنگ میں جبراً گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔فرانس کی میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسٹر میکرون تھیٹر میں اپنی اہلیہ برجیٹ کے ساتھ یہاں آئے تھے اور اسی دوران مظاہرین تھیٹر کے پاس جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں اندر ج
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:04:39
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے میں ان کا دفاع آئندہ ہفتے سینیٹ میں سابق صدر بل کلنٹن کے مواخذے کے دوران ان سے تفتیش کرنے والے وکلائکریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔صدر ٹرمپ کا دفاع کرنے والے وکلائمیں کین سٹار اور رابرٹ رے شامل ہیں جنھوں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے مواخذے کے مقدمے میں ان سے تفتیش کی تھی۔
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:02:14
امریکہ نے دی نوویل کورونا وائر 2019ء سے متاثر مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے چین کے صوبہ ووہان سے امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تشخیص کی شروعات کی ہے۔امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے نوٹس جاری کرکے کہا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز، کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن محکمہ نے چین کے ووہان شہر سے براہ راست یا منسلک پروازوں کے ذریعہ امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافرو
View more
Sat, 18 Jan 2020 19:00:18
جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر دفاع تارو کونو نے ایوان زیریں کی سلامتی امور کمیٹی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy