Thu, 07 Nov 2019 18:33:17
کرناٹک پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کے لئے مبینہ طور پر پیسے لینے کے الزام میں رنجی ٹرافی اور آئی پی ایل کرکٹر سی ایم گوتم اور کرناٹک کے ان کے سابق ساتھی کھلاڑی ابرار قاضی کو گرفتار کیا گیا ہے بیلاری ٹسکرس کے کپتان اور کرناٹک کے سابق وکٹ کیپر بلے باز گوتم اور ان کے ساتھی کھلاڑی قاضی کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا جو کے پی ایل کے گزشتہ دو سیشن میں اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 18:00:38
ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم کے شیپول ایئر پورٹ پر غلطی سے ہنگامی حالت میں سکیورٹی اہلکاروں کی بہت بڑی نفری طلب کر لی گئی۔ ایک ہسپانوی طیارے کے پائلٹ نے غلطی سے وہ بٹن دبا دیا تھا، جس کے ذریعے ہائی جیکینگ کی اطلاع دی جاتی ہے۔ایمسٹرڈم سے جمعرات سات نومبر کو ملنے والی مختلف نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ ایمسٹرڈم کے اس شیپول ایئر پورٹ پر پیش آیا، جو ہالینڈ کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے اور یورپ کے
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:56:46
امریکہ میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سان فرانسسکو میں یہ الزامات سامنے پیش کیے گئے جس میں کہا گیا کہ سعودی نژاد ملازمین نے ٹوئٹر پر سعودی حکومت کے ناقدین اور دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:46:25
صدر رجب طیب ایردوان نے 11 نومبر سے ہر سال ’یومِ قومی شجرکاری‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔صدر ایردوان نے 11 نومبر کو شجرکاری کی مہم کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے 78 ملین ہیکٹراراضی اکالوجیک لحاظ سے بڑی زرخیز اور پودوں کی اقسام اور تنوع کے لحاظ سے دیگر علاقوں پر برتری رکھتی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:41:12
مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں حملہ آوروں نے کینیڈا کی ایک سونے کی کان کن کمپنی کے کانوائے پر فائرنگ کر کے 37 افراد ہلاک کر دیے۔تفصیلات کے مطابق مشرقی برکینا فاسو میں سونے کی کان کن کمپنی کے کانوائے پر حملے کے نتیجے میں 37 کان کن ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے، کان کن کمپنی کینیڈا کی ملکیت تھی۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:32:32
ترک حکام نے مصر کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والوں کو شہریت دینا شروع کر دی ہے۔ انہیں ترکی کی شہریت کے لیے کہا جا رہا ہے کہ وہ ترکی کے پاسپورٹ پر اپنا نام تبدیل کریں۔مصر کے اندر متعدد مقدمات میں سزا یافتہ یاسر العمدہ نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ تُرک حکام نے انہیں شہریت دی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:26:42
متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ان کی حکومت وہاٹس اپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے’سی این بی سی‘ ٹی وی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹکنالوجی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپ کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:18:00
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان الریاض میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فریقین کے درمیان متذکرہ معاہدہ منگل کے روز سعودی دارلحکومت الریاض میں طے پایا تھا۔سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ معاہدہ یمن قضیہ کے جامع سیاسی حل کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:14:37
بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی سرکاری اداروں اور سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے درمیان آرامکو کی ابتدائی عوامی پیش کش میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین آرامکو کے آئی پی اوز میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy