ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     قطر اور ترکی کا جامع تزویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

     قطر اور ترکی کا جامع تزویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

    Wed, 06 Nov 2019 17:32:09 
    قطر اور ترکی نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو ’جامع تزویراتی شراکت داری‘ میں ڈھالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دوحہ میں ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے بعد قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک ٹویٹ میں ترکی کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
    عرب میڈیا کا انکشاف:  لبنانی بنکوں سے تین ارب ڈالر کی رقم بیرون ملک منتقل 

    عرب میڈیا کا انکشاف:  لبنانی بنکوں سے تین ارب ڈالر کی رقم بیرون ملک منتقل 

    Wed, 06 Nov 2019 17:27:33 
    لبنان میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم توازن کے خلاف احتجاج کے جلو میں لبنانی بنکوں سے بھاری رقوم کی بیرون ملک منتقلی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔لبنان کے ایک پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ بینک بند کیے جانے سے قبل تین ارب ڈالر کی خطیر رقم بیرون ملک منتقل کی گئی ہے۔
      بغداد میں پلوں پر معرکہ آرائی، ذی قار میں ارکان پارلیمنٹ کے گھر نذر آتش

      بغداد میں پلوں پر معرکہ آرائی، ذی قار میں ارکان پارلیمنٹ کے گھر نذر آتش

    Wed, 06 Nov 2019 17:19:55 
    عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی گذشتہ راتوں کا منظر نامہ دہرایا گیا جہاں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان صورت حال کشیدہ رہی۔احتجاج کنندگان نے پلوں کو بند رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا بالخصوص الاحرار اور الجمہوریہ پل جو بغداد کے وسط میں واقع ہیں۔
     الریاض معاہدہ یمن میں امن واستحکام کا دیباچہ ثابت ہوگا:محمد بن سلمان

     الریاض معاہدہ یمن میں امن واستحکام کا دیباچہ ثابت ہوگا:محمد بن سلمان

    Wed, 06 Nov 2019 17:14:29 
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے کو یمنی عوام کی فتح اور جنگ زدہ ملک کے امن استحکام کے لیے نقطہ آغاز قرار دیا۔الریاض میں معاہدے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ان کی سرپرستی میں یمنی بھائیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے
     نائن الیون کے بعد پکڑے گئے 93 فی صد مسلمان بے قصور نکلے'  کیا ان کو جرمِ ضعیفی کی سزا ملی ؟

    نائن الیون کے بعد پکڑے گئے 93 فی صد مسلمان بے قصور نکلے' کیا ان کو جرمِ ضعیفی کی سزا ملی ؟

    Wed, 06 Nov 2019 17:08:03 
    سانحہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے شبہے میں امریکہ میں گرفتار 93 فی صد مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ یہ بات امریکی مسلمانوں کی تنظیم ’اکنا‘ کی ’کونسل فار سوشل جسٹس‘ کے وکلا کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ساتھ ہی، دہشت گرد کارروائیوں کی روک تھام کے لئے ایک قانونی مسودہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کی امریکی کانگریس سے منظوری کے لیے مہم شروع کرنے کا فی
      یوکرائن کی امداد جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کی تھی 

      یوکرائن کی امداد جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کی تھی 

    Wed, 06 Nov 2019 17:05:57 
    یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر گورڈن سونڈلینڈ نے اقرار کیا ہے کہ انہوں نے یوکرائن کے حکام سے کہا تھا کہ ان کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سونڈلینڈ صدر ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایوانِ نمائندگان کی متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جس نے منگل کو ان کے بیانِ حلفی کی تف
      میکسیکو میں فائرنگ سے 9 امریکی شہری ہلاک

     میکسیکو میں فائرنگ سے 9 امریکی شہری ہلاک

    Wed, 06 Nov 2019 17:02:34 
    میکسیکو میں مسلح افراد کے حملے میں نو امریکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد عورتیں اور بچے تھے جب کہ میکسیکو میں حالیہ برسوں کے دوران امریکی شہریوں پر ہونے والا یہ سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے۔ہلاکتوں کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک میکسیکو کی حکومت کو منشیات کا دھندہ کرنے والے گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کی پیش کش کی ہے۔
     فریڈم ہاؤس رپورٹ:جمہوری آزادیوں کے لحاظ سے پاکستان 39ویں نمبر پر

     فریڈم ہاؤس رپورٹ:جمہوری آزادیوں کے لحاظ سے پاکستان 39ویں نمبر پر

    Wed, 06 Nov 2019 17:00:01 
    صحافتی آزادیوں پر نظر رکھنے والی امریکی تنظیم فریڈم ہاؤس کی 2019کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان جمہوری، سیاسی، مذہبی، سماجی اور اظہار رائے کی آزادی کے لحاظ سے دنیا کے ایک سو ملکوں میں سے 39 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان آزادی،سیاسی حقوق، شہری آزادیوں کے حوالے سے جزوی طور پر آزاد ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔
    دہلی پولس میں ’بغاوت‘ جیسے حالات، کمشنر پٹنایک بن گئے ’کھلنایک‘!

    دہلی پولس میں ’بغاوت‘ جیسے حالات، کمشنر پٹنایک بن گئے ’کھلنایک‘!

    Wed, 06 Nov 2019 10:40:58 
    دہلی میں بڑھ رہی جھپٹ ماری کے واقعات نے دہلی پولس کی دنیا بھر میں ’تھو تھو‘ کرا رکھی تھی۔ شمالی دہلی ضلع میں وزیر اعظم کی بھتیجی دمینتی بین مودی کے ساتھ لوٹ کی واردات کے بعد اپنی ’بے عزتی‘ کرانے میں جو کسر باقی تھی، وہ اسی ضلع میں واقع تیس ہزاری کورٹ میں ہفتہ کو خونی لڑائی سے پوری ہو گئی۔