Tue, 15 Oct 2019 19:33:03
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہریانہ کے چرکھی دادری میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال تک آپ کا پانی پاکستان جاتا رہا۔یہ مودی اس کوروکے گا، میں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ساتھ ہی پی ایم مودی نے کہاکہ میں دو دن سے ہریانہ میں ہوں۔ہوا کے رخ کا پتہ چل رہا ہے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:28:13
مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے جو منگل کو پٹنہ میڈیکل کالج اوراسپتال کا دورہ کر رہے تھے، اسی دوران کسی نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔اشونی چوبے نے اس واقعہ کے بعد کہاکہ نا صرف میرے اوپر بلکہ صحافیوں کے اوپر بھی سیاہی پھینکی گئی اور اس واقعہ کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو پہلے جرائم کی دنیا میں سرگرم تھے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:25:51
وادی کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد احتیاط کے طور پر ایس ایم ایس سروس بند کر دی گئی۔حکام نے منگل کو یہ معلومات دی۔کشمیر میں پیر کو 72 دنوں کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال کر دی گئی تھی جبکہ انٹرنیٹ اب بھی بند ہیں۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:21:14
مدھیہ پردیش پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس نظام میں بہتری لائے جانے سمیت پولیس اہلکاروں کے مختلف مطالبات کو مبینہ طور پر پوسٹ کرنے والے اپنے ایک کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 19:14:29
وی بی اے کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے الزام لگایا ہے کہ انتخابی مہم میں بی جے پی لیڈر جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ تانہ شاہ جیسی ہے، جو جمہوریت کے لئے مناسب نہیں ہے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 17:12:14
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی شمال مشرقی شام میں ترک حملے کے جواب میں موجودہ اور سابق ترک عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 17:02:33
ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور اسے سپورٹ فراہم کرنے والے ہر فریق کی گردن پر امریکی گرفت کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 17:32:43
روس کے سرمایہ کاری فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کریل دیمتریوف نے تصدیق کی ہے کہ یہ فنڈ متعدد سعودی کمپنیوں کے ساتھ 3ارب ڈالرمالیت کے 14 نئے معاہدوں پر دستخط کرے گا ۔
View more
Mon, 14 Oct 2019 17:28:54
شمالی شام میں کرد خود مختار انتظامیہ نے اتوار کے روز شامی حکومت کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔ اس سمجھوتے کے تحت شامی حکومت کی فوج ترکی کے ساتھ سرحد پر تعینات کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy