ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    کیری نے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے نتائج سے خبردار کر دیا

    کیری نے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے نتائج سے خبردار کر دیا

    Sat, 06 Oct 2018 18:19:54 
    امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے اپنے ملک کی علاحدگی کے حوالے سے اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ کیری نے اْن سفارتی کوششوں کی قیادت کی تھی جن کے نتیجے میں جوہری معاہدے کو یقینی بنایا گیا۔کیری کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔
    محمد بن سلمان کا امریکہ کو کرارا جواب؛ کہا، ہم اسلحہ پیسوں سے خریدتے ہیں، بھیک نہیں لیتے

    محمد بن سلمان کا امریکہ کو کرارا جواب؛ کہا، ہم اسلحہ پیسوں سے خریدتے ہیں، بھیک نہیں لیتے

    Sat, 06 Oct 2018 18:11:39 
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم سعودی قوم کے دفاع اور اس کی حفاظت کے لیے کسی سے مفت میں کچھ نہیں لیتے اور اپنے دفاع کے بدلے میں کسی کو کچھ دیں گے بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی ہیں۔ سعودی عرب امریکا سے اسلحہ مفت میں نہیں لیتا بلکہ اپنے پیسوں سے خریدتا ہے۔
    پھانسی کی سزا پانے والا ہر آٹھواں شخص پاکستانی ہے

    پھانسی کی سزا پانے والا ہر آٹھواں شخص پاکستانی ہے

    Sat, 06 Oct 2018 17:47:54 
     ایک غیر سرکاری ادارے جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال جتنے افراد کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے،
    حسین حقانی کے مستقل وارنٹ گرفتاری جاری

    حسین حقانی کے مستقل وارنٹ گرفتاری جاری

    Sat, 06 Oct 2018 17:41:01 
    اسلام آباد میں ایف آئی اے مقدمات کے لیے قائم خصوصی عدالت نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ان وارنٹس کے مطابق وہ جب بھی پاکستانی حدود میں ہوں گے، اس کیس میں انہیں گرفتار کرنے کے لیے یہ وارنٹ ہمیشہ قابل استعمال ہوں گے۔
    نامزد جج کیونو کی سینیٹ سے توثیق کا امکان بڑھ گیا

    نامزد جج کیونو کی سینیٹ سے توثیق کا امکان بڑھ گیا

    Sat, 06 Oct 2018 17:34:34 
    صدر ٹرمپ کے نامزد امیدوار بریٹ کیونو بظاہر سپریم کورٹ میں تاحیات جج کے عہدے پر منتخب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔امریکی سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی تاحیات ہوتی ہے۔بریٹ کیونو کے جج منتخب ہونے کے امکان میں اضافہ دو کلیدی سینیٹرز کی رائے ان کے حق میں تبدیل ہونے کے ہوا ہے۔
    اسرائیلی فو ج نے اُتارا ایک بچہ سمیت دو لوگوں کو موت کےگھاٹ؛ 126 زخمی

    اسرائیلی فو ج نے اُتارا ایک بچہ سمیت دو لوگوں کو موت کےگھاٹ؛ 126 زخمی

    Sat, 06 Oct 2018 17:30:01 
    جمعے کے روز مظاہروں کے دوران ایک فلسطینی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی سرحدی باڑ سے ٹکرانے کے بعد گر رہا ہے۔ فضا میں اشک اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز اسرائیل غزہ سرحد پر احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہونے والے ہجوم پر گولیاں چلا کر دو فلسطینیوں کوہلاک کر دیا جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔خبررساں ادارے روئیٹرز کی غزہ سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولیاں لگنے سے کم ازکم 126 افراد زخمی بھی ہوئے
    پاکستان میں شہباز شریف گرفتار،10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    پاکستان میں شہباز شریف گرفتار،10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    Sat, 06 Oct 2018 17:24:51 
    آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کو10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالیکردیا گیا۔ انہیں ہفتے کی صبح احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو(نیب) لاہورکی احتساب عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔
    جموں و کشمیر: سوپور سے اغوا دکاندار کی لاش پانچ دن بعد برآمد

    جموں و کشمیر: سوپور سے اغوا دکاندار کی لاش پانچ دن بعد برآمد

    Sat, 06 Oct 2018 17:09:23 
    جموں و کشمیر کے سوپور میں پانچ دن پہلے دکان سے اغوا کئے گئے نوجوان کی لاش ہفتہ کے روز ہروان سوپور میں برآمد ہوئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے۔ معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعنات کر دیا گیا ہے۔
    ہندستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے بڑی جیت

    ہندستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے بڑی جیت

    Sat, 06 Oct 2018 17:02:13 
     ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے بلے بازوں کی شاندار اننگز اور گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فالو آن کے لئے مجبور ہوئی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن ہفتہ کو میچ اپنے نام کرتے ہوئے اننگز اور 272 رنز سے ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی جیت درج کر لی۔  ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے بلے بازوں کی شاندار اننگز اور گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فالو آن کے لئے مجبور ہوئی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہ