Sun, 23 Sep 2018 17:59:51
سرکارایک طرف دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے اس بارسستاحج کرایاہے ۔لیکن اب روپیے کی گراوٹ کی وجہ سے پھرحاجیوں سے وصولی کی جائے گی ۔عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والاہے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 17:45:01
کانگریس نے رافیل جنگی طیارے سودے کو صدی کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں بدعنوانی کا الزام براہ ہ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر ہے لہذا اپنے بچاؤ میں کابینہ کے ساتھیوں کو آگے کرنے کے بجائے انہیں خوداس کاجواب دیناچاہیے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 17:28:24
آنے والے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظراپوزیشن جماعتوں نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف تحریک تیزکر دی ہے۔اسی ضمن میں 30 ستمبر کو ان پارٹیوں کی بھوپال میں ایک میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔لیکن اس اجلاس میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس شامل نہیں ہو رہی ہے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 17:03:23
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری پل ترال میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلح تصادم میں ایک غیر ملکی جنگجو کو ہلاک کیاگیا ہے۔جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے لیے ایک رہائشی مکان کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ’ترال کے ڈار گنائی گنڈ آری پل
View more
Sun, 23 Sep 2018 16:50:17
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے حکومت ہندکے بارے میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاہے کہ عمران وہاں کی فوج اور آئی ایس آئی کے ماسک ہیں اور انہیں بھارت کی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ’’برا بھلا‘‘کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم کے بارے میں ہم صرف یہی کہیں گے وہ چھلنی کیا بولے جس میں ایک ہزارسوراخ ہیں
View more
Sun, 23 Sep 2018 16:33:10
ذاکر حسین دہلی کالج(ایوننگ) میں کالج کی ساٹھ سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈگولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہندوستان کے سابق صدرِ جمہوریہ شری پرنب مکھرجی کو بحیثیتِ مہمانِ خصوصی تھے۔اس تقریب میں دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش تیاگی مہمانِ اعزازی کے طور پر شامل ہوئے۔اس پُر وقار تقریب کے آغاز میں کالج کا ترانہ گایا گیا
View more
Sun, 23 Sep 2018 10:59:44
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہندوستان اور پڑوسی ملک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ رد ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 22 Sep 2018 19:43:24
صحافت اور انسانی حقوق سے وابستہ 30سے زائد تنظیموں نے مودی حکومت کے دور اقتدار میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور ان کے قتل کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے جمہوریت اور اظہار کی آزادی کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔
View more
Sat, 22 Sep 2018 19:08:41
کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیوں نے رافیل سودا معمالے میں فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند کے بیان کی بنیاد پر مرکزی سرکار کو گھیرنے کی نئے سرے سے تیاری شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کے لئے کانگریس نے پہل کی ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کئی اپوزیشن لیڈروں سے بات کی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy