Fri, 21 Sep 2018 17:30:53
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے کہا کہ کابینہ میں منظور شدہ طلاق ثلاثہ پر آرڈیننس مسلم خواتین کی خیرخواہی میں پیش نہیں کیا گیا ؛ بلکہ یہ ہندوستانی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں غیرجمہوری مداخلت کی ایک سیاسی چال ہے۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 17:04:43
انسداد دہشت گردی سے وابستہ امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے لڑائی اور اْن کے زیر قبضہ علاقے وارگزار کرانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت حاصل ہونے کے باوجود، دہشت گردی کی صورت حال پیچیدہ تر ہو گئی ہے۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 16:50:17
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران وہاں کی قیادت سے ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں میں بطور تیسرے شراکت دار شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 16:34:09
حالیہ دِنوں کے دوران بیجنگ کا سب سے بڑا چرچ بند کر دیا گیا ہے، جب کہ چین کے دوسرے شہروں میں مذہبی اجتماعات کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ مسیحی قائدین، دانشور اور شہری حقوق کیوکلا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مذہب کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے مکمل ضابطے میں لانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 15:50:24
امریکہ کی شمال مشرقی ریاست میری لینڈ میں ادویات کی ایک کمپنی رائٹ ایڈ کے ڈسٹری بیوشن مرکز میں جمعرات کی صبح فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ رائٹ ایڈ کی ایک ترجمان پیٹ سیٹریلا نے بتایا کہ ویئر ہاؤس میں تقریباً 1000 افراد کام کرتے ہیں اور یہاں سے 2500 سے زیادہ اسٹوروں کو سامان فراہم کیا جاتا ہے۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 15:28:17
اکھل بھارتیہ براہمن مہا سبھا نے 38 دیگر اعلی ذات گروپوں کے ساتھ مل کر اتر پردیش کی راجدھانی میں احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کو متنبہ کیا کہ وہ ہمارے یہاں آکر ووٹ نہ مانگیں ، کچھ غلط ہوا تو ہم ذمہ دار نہیں۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 15:13:25
دہلی، امروہہ اور لکھنو سمیت ملک بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اس موقع کا اہتمام حق کی سربلندی کے لئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں کیا جا تا ہے۔محرم الحرام کے روایتی جلوس اور عزاداری کے اہتمام کے ساتھ دہلی میں شہر کے کئی علاقوں سے تعزیئے نکالے گئے جو جور باغ میں شاہ مرداں تک گئے۔کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں
View more
Thu, 20 Sep 2018 19:29:59
پٹنہ پولس نے ایک نجی اسکول کے پرنسپل اور ایک ٹیچر کو ایک گیارہ سالہ لڑکی کی کئی مہینوں سے عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جن کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ پرنسپل اور ٹیچر پانچویں کلاس کی طالبہ کو بلیک میل کرتے ہوئے بار بار اُس کا ریپ کررہے تھے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 19:15:24
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)نے مرکزی کابینہ کی جانب سے تین طلاق پر آر ڈیننس کومنظوری دیئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے مسلمانوں کو محکوم بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔آرڈیننس کے نفاذ سے تین طلاق ایک غیر ضمانتی جرم مانا جائے گا اور کم از کم تین سال کی جیل کی سزا ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy