ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یادگیر میں کیمیائی کارخانے میں زہریلی گیس کا رساؤ، 3 مزدور ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

یادگیر میں کیمیائی کارخانے میں زہریلی گیس کا رساؤ، 3 مزدور ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

Wed, 05 Aug 2026 17:55:22    S O News

یادگیر ، 5/ اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)   کرناٹک کے یادگیر ضلع کے کڈی چور صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیائی کارخانے میں زہریلی گیس کے رساؤ سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ 2 دیگر کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس واقعہ سے متاثرہ خاندانوں میں غم اور غصے کی لہر ہے۔ متاثرین پڑوسی ریاستوں سے آئے ہوئے مہاجر مزدور تھے اور کارخانے کے اندر زہریلی گیس کی زد میں آکر بے ہوش ہوگئے تھے۔ انہیں بچانے کی کوششوں کے باوجود 3 مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ شدید متاثر ہمنت اور شیو کمار کو رائچور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس واقعہ نے کڈی چور صنعتی علاقے میں صنعتی حفاظتی معیار پر ایک بار پھر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں، جہاں کئی کیمیائی یونٹ قائم ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے گیس کے رساؤ کے حالات کی گہرائی سے تحقیقات اور حفاظتی انتظامات میں غفلت پائے جانے پر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے گیس رساؤ کی اصل وجہ کا پتہ لگانے اور اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا کارخانے میں ضروری حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے تھے یا نہیں۔ اس حادثے کے بعد صنعتی علاقے میں تشویش کا ماحول ہے اور مزدوروں اور مقامی باشندوں نے کیمیکل تیار کرنے والے یونٹوں میں حفاظتی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


Share: