منگلورو، 12/ اپریل (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کل رات کو پیش آئے ہوئے ایک المناک حادثے میں دو پہیہ گاڑی سے ٹپّر لاری ٹکرانے کے بعد اسکوٹر سوار 29 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت گوپال کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ گوپال مولی ہیتلو کا رہائشی تھا اور گروپورا میں ایک بیکری میں ملازمت کرتا تھا ۔ ٹپّر کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ گوپال نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ بے قابو ٹپّر نے گوپال کی اسکوٹر کے علاوہ ایک اور دو پہیہ گاڑی کو ٹکر ماری تھی جس کی وجہ سے اُس گاڑی کا سوار بھی زخمی ہوگیا ہے ۔
منگلورو ٹریفک پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔