ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجستھان کے کوٹا میں ٹمپو حادثہ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

راجستھان کے کوٹا میں ٹمپو حادثہ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Sat, 17 Oct 2026 12:39:09    S O News
راجستھان کے کوٹا میں ٹمپو حادثہ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کوٹا 17/اکتوبر (ایس او نیوز) راجستھان کے کوٹا میں دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے پر ہفتہ 17 اکتوبر کی صبح ایک ٹراویلر ٹمپو حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ ٹمپو مدھیہ پردیش سے راجستھان کے مشہور مذہبی مقام کھاٹو شیام جی کے درشن کے لیے جانے والے عقیدت مندوں کو لے جارہی تھی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثہ کوٹا ضلع کے سملِیا پولیس تھانہ علاقے میں کرادیا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹمپو ٹریولرکی رفتار کافی  تیز تھی جس کے نتیجے میں  گاڑی بے قابو ہوگئی اور وہ سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار توڑتے ہوئے پل کے قریب گہرے نالے میں جا گری۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی تقریباً 15 سے 20 فٹ نیچے گری۔

شبہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ علی الصباح ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہوگا ۔

حادثے میں جن 8 افراد کی موت ہوئی ہے، اس میں پانچ خواتین شامل ہیں، جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں  کوٹا کے ایم بی ایس اسپتال اور نیو میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ 


Share: