ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلور۔گوا ، وندے بھارت ایکسپریس کا مرڈیشور اور کاروار میں استقبال

بینگلور۔گوا ، وندے بھارت ایکسپریس کا مرڈیشور اور کاروار میں استقبال

Sat, 14 Nov 2026 20:32:37    S O News
بینگلور۔گوا ، وندے بھارت ایکسپریس کا مرڈیشور اور کاروار میں استقبال

بھٹکل 14 نومبر (ایس او نیوز): بنگلورو سے گوا کے مڈگاؤں کے درمیان شروع کی گئی وندے بھارت ایکسپریس سروس کا جمعہ دیر رات کو بی جے پی کارکنوں کی طرف سے مرڈیشور میں جبکہ  کاروار ریلوے اسٹیشن پر رکن پارلیمان وشویشور ہیگڈے کاگیری  سمیت دیگر بی جے پی کارکنوں نے استقبال کیا۔ واضح رہے کہ  یہ ٹرین جمعہ سے باضابطہ طور پر شروع ہوئی ہے جو   ہفتہ کی صبح 2.30 بجے کاروار پہنچی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاگیری نے کہا کہ اس ٹرین کو اُترکنڑا ضلع میں مرڈیشور، گوکرن اور کاروار میں اسٹاپ فراہم کیے گئے ہیں، جس سے علاقے کے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے ضلع کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر ریلوے اور وزیر مملکت برائے ریلوے کا اس سہولت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ریلوے محکمہ کے افسران اور دیگر افراد موجود تھے۔


Share: