ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : 1.15 کروڑ روپے لوٹنے کی سازش - کاروار کا پولیس کانسٹیبل گرفتار

منگلورو : 1.15 کروڑ روپے لوٹنے کی سازش - کاروار کا پولیس کانسٹیبل گرفتار

Sat, 14 Nov 2026 12:29:26    S O News

منگلورو  ، 14 / نومبر (ایس او نیوز) داونگیرے سے منگلورو لائی جانے والی 1.15 کروڑ روپے کی رقم لوٹنے کی سازش کے سلسلے میں اُروا پولیس نے کاروار سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سریشیل  کے طور پر کی گئی ہے، جو کاروار ٹریفک پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل ہے ۔

اس سے قبل پولیس نے اس مقدمے کے سلسلے میں اُڈپی ضلع کے علاقے ’کاپ‘کے رہائشی عزیز، ہلیال سے نصر اللہ خان، اور کاروار سے نتیا نند اور خالد کو گرفتار کیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم  گنیش کولنکر کی گرفتاری ابھی باقی ہے ۔

پولیس کے پاس درج شکایت کے مطابق ملزم سریشیل کو معلوم ہوا کہ ستیہ نارائن بس کے ذریعے 1.15 کروڑ روپے نقد داونگیرے سے منگلورو لائے جا رہے ہیں ۔ الزام ہے کہ اس نے نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دی  پولیس اہلکار بن کر متاثرہ شخص کے پاس پہنچے اور اس سے رقم لوٹ لی ۔

بعد ازاں ستیہ نارائن نے شکایت درج کرائی جس پر اُروا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تفتیش سے انکشاف ہوا کہ سریشیل نے اس جرم کے لیے کاروار تعلقہ کے گاؤں ’کنّار' کے رہائشی نوجوان گنیش کولنکر کی مدد لی تھی ۔ منگلورو پولیس مرکزی ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ڈکیتی اور اغوا کے مقدمے میں نامزد کانسٹیبل سریشیل کی گرفتاری کے بعد  اُترا کنڑ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  نے اسے ملازمت سے معطل کر دیا ہے ۔


Share: