Tue, 26 Jul 2016 12:42:39
بی جے پی سے استعفی دینے والے نوجوت سنگھ سدھو نے آج اپنے استعفی دینے کی وجہ پر روشنی ڈالی ، تو بی جے پی ذرائع نے بھی اس سلسلے میں صفائی دی۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 12:37:45
اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ وجے مالیا نے ایک برطانوی فرم سے انہیں ملے چارکروڑ50لاکھ ڈالر سمیت اپنی پوری جائیداد کا خلاصہ نہیں کیا ہے جس کے بعد عدالت نے مالیا کو نوٹس جاری کیا۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 12:29:07
بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف نازیبا تبصرے کے ملزم سابق بی جے پی لیڈر دیاشنکر سنگھ کے خلاف لکھنؤ کی ایک عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 12:23:18
حریت کانفرنس کے صدرسید علی شاہ گیلانی کو پولیس نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرکے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کی طرف مارچ کرنے کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 12:15:10
بجلی کی کٹوتی کا مسئلہ اٹھانے آپ ممبراسمبلی امانت اللہ خاں کے گھر گئی ایک خاتون کو مبینہ طور پر دھمکانے کے لئے دہلی کی ایک عدالت نے آپ ممبر اسمبلی کو آج ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 11:48:38
اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے آج راجیہ سبھا میں دھمکی دی کہ جب تک آندھرا پردیش کے لیے خصوصی پیکیج سے متعلق ایک غیر سرکاری بل کو بحث کے لیے نہیں لیا جاتا تب تک وہ قانون سازی کے کام کاج میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 11:45:28
احمدنگر میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اورقتل کے معاملے پر بی جے پی کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف سنگین جرائم پرقابوپانے کے لیے اسلام جیسے قانون کی ضرورت ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 11:41:27
شرومنی اکالی دل نے اپنی پارٹی کی رکن اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کرنے کے لیے آج راجیہ سبھا میں کانگریس لیڈروں جے رام رمیش اور رینوکا چودھری کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا۔
View more
Tue, 26 Jul 2016 11:38:06
پنجاب میں گزشتہ ماہ قرآن کریم کی مبینہ بے حرمتی کے معاملے میں یہاں کی ایک مقامی عدالت نے آج عام آدمی پارٹی(آپ) کے رکن اسمبلی نریش یادو کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy