ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹیاں تشکیل

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹیاں تشکیل

Tue, 17 Nov 2026 16:44:19    S O News
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹیاں تشکیل

نئی دہلی ، 17/ نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کل یعنی 16 نومبر کو، کانگریس پارٹی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی اسکریننگ کمیٹیوں کا اعلان کر دیا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اجے ماکن کو اتر پردیش میں ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کانگریس نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل انفارمیشن ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں پارٹی نے کہا کہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے متعلقہ ریاستوں میں اسکریننگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ کانگریس کی قیادت نے اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کی پانچ پولنگ والی ریاستوں کے لیے تین رکنی اسکریننگ کمیٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

اتر پردیش کے لیے تین رکنی اسکریننگ کمیٹی کی صدارت پارٹی کے راجیہ سبھا رکن اجے ماکن کریں گے۔ مزید برآں، اسلم شیخ اور بی وی سرینواس کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سریویلا پرساد کو پنجاب میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی طرف سے بنائی گئی اسکریننگ کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جس میں سچن ساونت اور نویدیتا الوا ممبران ہیں۔

دیپا داس منشی کو پارٹی نے اتراکھنڈ میں بنائی گئی اسکریننگ کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور پر اہم ذمہ داری سونپی ہے، انیل چودھری اور پال بھائی امبالیا ممبران کے طور پر ذمہ داری سونپی ہے۔کانگریس نےکے جی جارج آئندہ گوا اسمبلی انتخابات کے لیے بنائی گئی اسکریننگ کمیٹی کے چیئرپرسن کے طور پر ہوں گےجبکہ ستیج ڈی پاٹل اور شفیع پیرامبیل ممبران کے طور پر ہوں گے۔

شمال مشرقی ریاست منی پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے، کانگریس نے تین رکنی اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں بی ایم سندیپ اس کے چیئرپرسن ہوں گے۔ ہیبی ایڈن اور راجیش ٹھاکر  کمیٹی کے رکن ہیں۔ اسی دوران پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور متعلقہ کاموں کو لے کر آج کانگریس پارٹی کی ایک بڑی میٹنگ بھی ہوئی۔


Share: