ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : شکر سے لدا ٹرک الٹ گیا ۔ ڈرائیور زخمی

منگلورو : شکر سے لدا ٹرک الٹ گیا ۔ ڈرائیور زخمی

Mon, 09 Nov 2026 12:32:48    S O News
منگلورو :  شکر سے لدا ٹرک الٹ گیا ۔ ڈرائیور زخمی

منگلورو، 9 /نومبر   (ایس او نیو)کل رات شہر میں نیشنل ہائی وے 73 پر ’پڈیل‘ کے قریب چینی لے جانے والا ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گیا ۔ اس حادثے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ٹرک منگلورو سے بنگلورو کی جانب جا رہا تھا ۔ پڈیل جنکشن سے نیچے اترتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں گاڑی بائیں جانب مڑ کر الٹ گئی ۔ اس حادثے کے باعث ٹرک میں لدی شکر کی بوریاں سڑک پر بکھر گئیں ۔

حادثے کی جگہ کے بالکل قریب ہی بجلی کا ایک ٹرانسفارمر موجود تھا ۔ اگر ٹرک مزید بائیں جانب چلا جاتا تو کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر کنکناڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور ساؤتھ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے پڈیل جنکشن کے علاقے میں ہائی وے پر ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر رہی ۔


Share: