بھٹکل ،3 / نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور پولیس تھانہ حدود میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کے نجی ویڈیو کا غلط استعمال کرنے الزام گرفتار شدہ نوجوان کو عدالت سے 6 ماہ کی قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ یہ معاملہ 13 نومبر 2023 کو پیش آیا تھا جس میں ایک متاثرہ خاتون نے ترین مکّی کے رہنے والے انتھون جوجے پورتاڈو (30سال) کے خلاف مرڈیشور پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی ۔
شکایت میں کہا گیا تھا کہ ملزم کے ساتھ اس سے محبت کا رشتہ تھا ۔ اس وقت کے ملزم نے اپنے موبائل میں نجی لمحات کی ویڈیو ریکارڈنگ کی تھی ۔ اس کے بعد جب اس خاتون سے ملزم کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی کوشش کی تو اس نے نجی ویڈیو کلپس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہراساں کرتے ہوئے نجی ویڈیو وائرل کرکے بے عزت کرنے کی دھمکیاں دینے لگا ۔
مرڈیشور پولیس نے اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔ معاملے کی سماعت کے دوران ملزم پر جرم ثابت ہوا اور سینئر سول جج اور جے ایم ایس سی بھٹکل شریمتی روپا شری نے ملزم کو مذکورہ بالا سزا سنائی ہے ۔