Mon, 04 Aug 2025 18:04:07
ملک کی راجدھانی دہلی کے ہائی سکوریٹی والے علاقہ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ کے گلے سے ہار چھین کر فرار ہونے کی واردات کے بعد عوام کی زبانی سناجارہا ہے کہ دہلی کی سڑکوں پر عوامی نمائندے بھی محفوظ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹو ں کے مطابق پیر صبح تمل ناڈو کی مایلاڈوتھرائی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ آر. سُدھا چین اسنیچنگ کا شکار بن گئیں حالانکہ وہ ہائی سکوریٹی والے علاقہ میں تھی۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:52:55
ملک بھر میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے۔ اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئی شہروں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔ اتر پردیش میں شدید بارش کے بعد گنگا-جمنا قہر برپا کر رہی ہے۔ یہاں 17 ضلع سیلاب کی زد میں ہیں۔ پریاگ راج میں کئی علاقے ڈوب چکے ہیں تو وہیں وارانسی سمیت کئی شہروں میں ندیوں میں زبردست طغیانی ہے۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:47:15
’’میں نے نہایت غور سے وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی تقاریر سنیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کی آواز میں زور تو ہے مگر مواد کمزور اور حقائق کی شدید کمی ہے۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:40:49
بہار میں ووٹر لسٹ پر ’’خصوصی جامع نظر ثانی‘‘ مہم کے پہلے مرحلے میں جن ۳؍ اضلاع میںووٹروں کے سب سے زیادہ نام کٹے ہیں وہ ان میں دواضلاع کشن گنج اور پورنیہ ہیں جومسلم اکثریتی اضلاع مانے جاتے ہیں۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:08:34
بنگلہ زبان بولنے والوں کو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی قرار دیے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:03:27
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے بہار میں جاری خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت یکم اگست سے تین اگست کی سہ پہر تین بجے تک کی صورتحال پر مبنی یومیہ بلیٹن جاری کیا ہے۔ اس بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں انتخابی فہرست کی نظرثانی کے اس مرحلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی قسم کے کوئی تحریری اعتراضات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 10:57:47
کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں طویل عرصے سے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ بہار اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر بھی اپوزیشن، الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہے۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 19:54:06
میگھالیہ حکومت نے ریاست میں تقریباً 4000 میٹرک ٹن غیر قانونی طور پر کان کنی کیے گئے کوئلے کی مبینہ "غیر قانونی منتقلی یا غلط استعمال" کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ یہ قدم 24 جولائی کو میگھالیہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے بعد اٹھایا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ "فوری کارروائی کی جائے اور ان افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے" جو دو مخصوص ذخیرہ گاہوں سے غیر قانونی کوئلہ غائب ہونے کے ذمہ دار ہیں۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 18:27:26
ایک سینئر آرمی افسر نے مبینہ طور پر سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ کے چار گراؤنڈ اسٹاف ملازمین پر حملہ کر دیا، جب اسٹاف نے ان سے اضافی ہینڈ بیگیج کے لیے ادائیگی کرنے کو کہا ۔ واردات 26 جولائی کی ہے، لیکن حملے کی وڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد معاملے کو لے کر عوام شدید ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy