Wed, 18 Jun 2025 19:39:48
راجدھانی دہلی میں بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی (عآپ) حکومت کے دور میں ہوئے مبینہ کلاس روم تعمیراتی گھوٹالے کے سلسلے میں بڑی کارروائی انجام دی۔ ای ڈی کی ٹیم نے مختلف ٹھیکیداروں اور نجی اداروں سے وابستہ 37 مقامات پر چھاپے مارے۔ ان میں راجندر نگر میں واقع ’ببّر اینڈ ببّر آرکیٹیکٹس‘ کا دفتر بھی شامل ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 19:35:41
کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں طے شدہ ظہرانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستانی سفارت کاری لگاتار جھٹکوں کی زد میں ہے جبکہ وزیر اعظم مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 14:32:20
دسویں یا بارہویں جماعت میں کم نمبرات حاصل کرنے والے یا JEE، CET، NEET جیسے انٹرنس امتحانات میں ناکامی کا سامنا کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین اکثر فکرمند ہوتے ہیں کہ اب تعلیمی سفر کو کیسے جاری رکھا جائے؟
View more
Wed, 18 Jun 2025 11:24:37
ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالے سے کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اسے متنبہ بھی کیا ہے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے مردم شماری سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا، لیکن اس میں ذات پر مبنی مردم شماری کا کوئی ذکر نہیں ہے
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:56:06
ایئر انڈیا کی پروازوں میں حالیہ دنوں میں تکنیکی خرابیاں اور تاخیر کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد سے کمپنی کی کئی پروازوں میں نہ صرف خلل پڑا ہے بلکہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:50:31
’’بی جے پی کا وعدہ تھا– ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں دیں گے۔ ملازمت دینا تو دور کی بات ہے، بی جے پی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار بھی کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ 50 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری اب ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:44:07
کومت کے ذریعہ مردم شماری سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں ذات پر مبنی مردم شماری کا تذکرہ نہ کیے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:39:55
ملک کے 73 فیصد اے ٹی ایم کی ایک کیسیٹ سے 200-100 روپے کے نوٹ نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے عام لوگوں کی پریشانیوں کے مد نظر اے ٹی ایم میں 100 اور 200 روپے کے نوٹوں کی تعداد بڑھانے کے لیے 30 دسمبر 2025 تک کی گائیڈلائن دی تھی۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 18:16:44
کانگریس رہنما سریندر راجپوت نے ایران کی صورتحال پر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں حکومت کا کام اپنے شہریوں کو بچانا ہونا چاہیے، نہ کہ محض ایڈوائزری جاری کر دینا۔ راجپوت نے کہا کہ حکومت ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اسے چاہیے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے ہندوستانی شہریوں کو محفوظ نکالنے کی کوشش کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy