Sun, 16 Mar 2025 10:21:18
ہریانہ کے سونی پت میں بی جے پی لیڈر سریندر جواہرا کو زمین کے تنازع پر پڑوسی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا جب سریندر جواہرا اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے۔ قاتل، جو ان کا پڑوسی تھا، وہاں پہنچا اور انہیں گولی مار دی، جس کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
View more
Sun, 16 Mar 2025 10:15:36
پنجاب کے لدھیانہ میں جمعہ کے روز ہولی کے موقع پر دو برادریوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ رونما ہوا، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جمعہ کی نماز کے دوران چند افراد نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا، جس سے حالات بگڑ گئے۔
View more
Sat, 15 Mar 2025 12:06:37
ہولی کے پیش نظر اتر پردیش میں جمعہ کے روز سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی جگہ فرقہ وارانہ کشیدگی نہ پیدا ہو۔ تاہم، کچھ مقامات پر خود ہولی جلوسوں نے پولیس کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا۔ شاہجہانپور میں مشہور ’لاٹ صاحب کا جلوس‘ پولیس کے لاٹھی چارج کا شکار بنا، جبکہ اناؤ میں بھی ہولی کے جلوس کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے۔
View more
Sat, 15 Mar 2025 10:39:44
مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے اورنگ زیب کی تعریف میں دیے گئے بیان نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ ریاست میں زیادہ تر لیڈران اس بیان سے فاصلہ بناتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے اورنگ زیب کے نام پر سیاست کرنے والے بی جے پی لیڈران کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
View more
Sat, 15 Mar 2025 10:32:09
ہندوستان کے مختلف خطوں میں بدلتے موسم نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ کہیں شدید برف باری نے زندگی مفلوج کر دی ہے، تو کہیں تیز گرمی لوگوں کو بے حال کر رہی ہے۔ اسی دوران دہلی-این سی آر کے موسم میں بھی تبدیلی دیکھنے کو ملی، جہاں آج کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بارش کے امکانات بڑھ رہے ہیں، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
View more
Sat, 15 Mar 2025 10:19:56
ہولی اور نمازِ جمعہ کے پیش نظر گزشتہ دنوں جو کشیدگی پائی جا رہی تھی اور جس طرح اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے تھے، اس سے امن و امان کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے تھے۔ تاہم، جمعہ کے روز ہولی کا تہوار اور نمازِ جمعہ مکمل طور پر پُرامن ماحول میں ادا کیے گئے۔ معمولی اشتعال انگیزی کی چند کوششوں کے باوجود کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
View more
Thu, 13 Mar 2025 11:16:52
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی کے بیرون ملک جانے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ممتا کو لندن میں واقع آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے آفیشیل اجازت مل گئی ہے۔ وہ اگلے ہفتے لندن کے دورے پر جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 21 مارچ کو لندن کے لیے روانہ ہوں گی، جہاں وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کریں گی۔
View more
Thu, 13 Mar 2025 10:57:16
پارلیمنٹ میں بدھ کو امریکہ کے ذریعہ لگائے گئے ٹیرف، ووٹر لسٹ میں گڑبڑی، حد بندی اور منی پور جیسے مسائل کو اپوزیشن نے پرزور طریقے سے اٹھایا اور اس پر حکمراں جماعت سے جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Thu, 13 Mar 2025 10:45:37
ہولی اور رمضان کے دوسرے جمعہ کے ایک ہی دن آنے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انتظامیہ نے ہولی کے جلوس کے راستے میں آنے والی مساجد کو ترپال سے ڈھکنے کا انتظام کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy