Tue, 14 Jan 2025 16:46:35
شمالی ہندوستان میں سردی اور گھنے کہرے سے عوام کو فی الحال کوئی راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ دہلی اور اتر پردیش میں گھنے کہرے کے سلسلے میں منگل اور بدھ کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بدھ کو مغربی ہواؤں کے سرگرم ہونے کے باعث دہلی میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، جو جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد موسم کے صاف ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 16:41:07
دھنباد کے ڈگواڈیہہ کارمل اسکول میں 9 جنوری کو دسویں جماعت کی طالبات سے شِرٹ اتروانے کے متنازع واقعے پر اسکول انتظامیہ نے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔ اس واقعے کی جانچ کے لیے ضلعی حکام، بشمول ایس ڈی ایم راجیش کمار اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نشو کماری، نے اسکول کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی چھان بین کی۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 16:30:52
سنبھل جامع مسجد کے سروے کے بعد علاقے میں مسلسل کوئی نہ کوئی نیا واقعہ سامنے آ رہا ہے۔ تازہ معاملہ سنبھل کوتوالی علاقے کے مرکزی بازار کا ہے، جہاں مبینہ طور پر سرکاری زمین پر تعمیر شدہ تقریباً ایک درجن دکانوں کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے 24 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 13:38:53
چھتیس گڑھ میں مُبینہ طور پر3 ہزار ٹیچروں کو نوکریوں سے نکالے جانے کے بعد ٹیچروں نے سڑک پر لیٹتے ہوئے اور سڑک پراپنے آپ کو گھیسٹتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا، جس پر کانگریس نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئےالزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نوجوانوں کو "بے روزگاری کے دلدل" میں دھکیل رہی ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 12:09:32
پیر کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی آئی اور یہ نئی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ روپے کی قیمت میں یہ ریکارڈ گراوٹ کئی دنوں سے جاری ہے، جس پر کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی 2014ء سے پہلے کے ویڈیوز شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں مودی نے روپے کی قدر میں کمی پر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 12:04:18
دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی دوران بی جے پی کو ایک بڑا دھچکا لگا جب نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اس کے امیدوار پرویش ورما کے خلاف کارروائی کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا۔ الیکشن کمیشن نے دہلی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرے، اور یہ حکم پرویش ورما کی طرف سے پیسے تقسیم کرنے کے معاملے میں جاری کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:54:14
دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عام آدمی پارٹی کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے۔ دہلی کے سابق وزیر صحت اور عآپ کے سینئر رہنما ستیندر جین کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے جمع کرنے کے الزام میں سی بی آئی کو مقدمہ چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:47:53
"ملک میں نظریاتی جنگ چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کی حفاظت کا عہد کر چکے ہیں۔ آئین کے پہلے صفحے پر صاف طور پر لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی ذات کچھ بھی ہو یا مذہب کچھ بھی ہو، اگر وہ ہندوستانی ہے تو اسے اس ملک میں تحفظ ملنا چاہیے۔
View more
Tue, 14 Jan 2025 11:43:37
دہلی اسمبلی انتخابات کا جوش آج سیلم پور میں راہل گاندھی کی ریلی کے بعد مزید بڑھ گیا، جہاں انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور پر اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ "کیجریوال جی نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy