ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    ووٹ چوری اور بے روزگاری بی جے پی کی پالیسی کا حصہ ہیں: راہل گاندھی

    ووٹ چوری اور بے روزگاری بی جے پی کی پالیسی کا حصہ ہیں: راہل گاندھی

    Tue, 23 Sep 2025 16:53:22 
    کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر بے روزگاری اور ووٹ چوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوانوں کی سب سے بڑی مشکل روزگار کی کمی ہے اور اس کا براہِ راست تعلق ووٹ چوری سے ہے۔
    شدید بارش نے کولکاتا کا نظام درہم برہم کر دیا، ٹرین اور ہوائی خدمات متاثر، کرنٹ لگنے سے 7 ہلاک

    شدید بارش نے کولکاتا کا نظام درہم برہم کر دیا، ٹرین اور ہوائی خدمات متاثر، کرنٹ لگنے سے 7 ہلاک

    Tue, 23 Sep 2025 12:18:45 
    مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا اور اس کے آس پاس کےعلاقوں میں پیراور منگل کی درمیانی رات ہوئی موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے جس سے آمد ور فت زبردست اثر پڑا ہے۔ بارش سے کئی سڑکیں زیر آب ہیں۔ گھروں اور رہائشی احاطوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔
    اتراکھنڈ پیپر لیک کیس میں چار ملزمین گرفتار

    اتراکھنڈ پیپر لیک کیس میں چار ملزمین گرفتار

    Tue, 23 Sep 2025 10:57:00 
    اتراکھنڈ میں سرکاری ملازمت کے امتحان کا پیپر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ الزام ہے کہ اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن کمیشن(یو کےایس ایس ایس سی)کا جو امتحان اتوار ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ہوا تھا ،اس کا پرچہ ایک دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا تھا۔
    آر ایس ایس-بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام، ایک لاکھ پوسٹ کارڈ صدر جمہوریہ کو بھیجے جائیں گے

    آر ایس ایس-بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام، ایک لاکھ پوسٹ کارڈ صدر جمہوریہ کو بھیجے جائیں گے

    Tue, 23 Sep 2025 10:52:54 
    نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے ایک بڑی عوامی مہم کے تحت ملک بھر سے ایک لاکھ پوسٹ کارڈ جمع کیے ہیں، جن پر آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب سے ہونے والی مبینہ ووٹ چوری کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ این ایس یو آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تمام پوسٹ کارڈ صدر جمہوریۂ ہند کو پیش کیے جائیں گے تاکہ طلبا اور شہریوں کی اجتماعی آواز براہِ راست اُن تک پہنچے اور جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد مضبو
    اتراکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل پر ہنگامہ، کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج

    اتراکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل پر ہنگامہ، کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج

    Tue, 23 Sep 2025 10:42:37 
    اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی ) پیپر لیک معاملہ پر گھمسان تیز ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ تعلیمی حلقوں کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی موضوع بحث بن گیا ہے ۔
    ویزا فیس میں اضافے پر مایوسی کی کوئی وجہ نہیں: ششی تھرور

    ویزا فیس میں اضافے پر مایوسی کی کوئی وجہ نہیں: ششی تھرور

    Tue, 23 Sep 2025 10:39:52 
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق سفارت کار ششی تھرور نے H-1B ویزوں پر امریکی صدر کی بھاری فیسوں کو لے کر اہم بیان دیا ہے۔ تھرور نے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام کو امریکہ کی طرف سے ہندوستان کے لیے تیسرے دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ویزا اعلیٰ ہنر مند ہندوستانی امریکہ میں کام کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ طویل مدت میں ہندوستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
    فیئر پلے آن لائن بیٹنگ کیس: ای ڈی نے 307 کروڑ کی جائیداد اپنی تحویل میں لی

    فیئر پلے آن لائن بیٹنگ کیس: ای ڈی نے 307 کروڑ کی جائیداد اپنی تحویل میں لی

    Tue, 23 Sep 2025 10:36:27 
    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آن لائن سٹہ بازی سے وابستہ ’فیئر پلے‘ معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 307.16 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ یہ ضبطی مانی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت کی گئی۔ ضبط شدہ جائیداد میں بینک کھاتوں میں جمع رقم کے ساتھ دبئی (یو اے ای) میں موجود زمین، ولا اور فلیٹس بھی شامل ہیں۔
    دہلی فسادات کیس: عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت درخواست پر سپریم کورٹ کا دہلی پولیس کو نوٹس

    دہلی فسادات کیس: عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت درخواست پر سپریم کورٹ کا دہلی پولیس کو نوٹس

    Mon, 22 Sep 2025 18:14:27 
    2020 میں پیش آئے دہلی فسادات کی مبینہ سازش معاملے میں آج سپریم کورٹ نے جے این یو کے طلبا لیڈر عمر خالد، شرجیل امام، میران حیدر اور گلفشاں فاطمہ کی ضمانت عرضی پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ عرضی دہندگان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر طالب علم ہیں اور 5 سال سے جیل میں بند ہیں۔
    دہلی  ہائی کورٹ میں ڈی یو طلبا یونین الیکشن کو منسوخ کرنے کی عرضی پر سماعت، ای وی ایم محفوظ رکھنے کا حکم

    دہلی ہائی کورٹ میں ڈی یو طلبا یونین الیکشن کو منسوخ کرنے کی عرضی پر سماعت، ای وی ایم محفوظ رکھنے کا حکم

    Mon, 22 Sep 2025 17:39:17 
    دہلی یونیورسٹی طلبا یونین (ڈوسو) کے لیے ہوئے انتخاب کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس انتخاب کو رَد کرنے کی عرضی دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت شروع کر دی ہے۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ انتخاب میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو محفوظ رکھا جائے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے 16 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔