ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    کانگریس صدر کھرگے کا الیکشن ضوابط میں ترمیم پر شدید ردعمل، آئین اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا

    کانگریس صدر کھرگے کا الیکشن ضوابط میں ترمیم پر شدید ردعمل، آئین اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا

    Mon, 23 Dec 2024 12:15:33 
    الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب ہائی کورٹ کے فیصلے کو نافذ کرنے سے بچنے کے لیے اچانک ضوابط میں کی جانے والی تبدیلی پر اپوزیشن نے سخت اعتراض کیا ہے، جس کے تحت الیکشن سے متعلق دستاویزات اور مشمولات تک عوامی رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اس تبدیلی کو ایک منصوبہ بندی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد الیکشن کمیشن کی ادارہ جاتی سالمیت، ساکھ اور خود مختاری کو نقصان پہنچانا ہے۔
    منوج جھا کا اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر سوال، نہرو کو ویلن بنانے کی مخالفت

    منوج جھا کا اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر سوال، نہرو کو ویلن بنانے کی مخالفت

    Mon, 23 Dec 2024 12:11:24 
    یہ واقعی خوشی کی بات ہے کہ ہم آئین پر گفتگو کر رہے ہیں۔ اس کی اہمیت اس لیے ہے کہ جمہوریت کے دوسرے ستون کے کچھ لوگ تو اب خدا سے بات کرنے لگے ہیں۔ خدا کے پاس اتنے کام ہیں، کسی کو نوکری دلوانی ہے، کسی کی شادی کروانی ہے، کسی کو الیکشن جتوانا ہے۔ کون سی پرچی نکلے گی، کس کی عرضی قبول ہو گی، کچھ کہنا مشکل ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہم آئین کے دائرے میں رہ کر بات کر رہے ہیں۔
    دہلی-این سی آر میں بارش سے سردی میں اضافہ، یلو الرٹ جاری

    دہلی-این سی آر میں بارش سے سردی میں اضافہ، یلو الرٹ جاری

    Mon, 23 Dec 2024 11:08:31 
    دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سیلسیس تک کمی متوقع ہے، جبکہ منگل سے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی 1 سے 2 ڈگری سیلسیس تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں پورے ہفتے شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
    ایل جی کے معائنے پر دیویندر یادو کا بیان: ’دہلی کی بدحالی کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی برابر کے ذمہ دار‘

    ایل جی کے معائنے پر دیویندر یادو کا بیان: ’دہلی کی بدحالی کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی برابر کے ذمہ دار‘

    Mon, 23 Dec 2024 10:46:39 
    دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونے کمار سکسینہ نے حالیہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ناقص حالات کا معائنہ کیا۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اس دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی بدحالی کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں یکساں طور پر ذمہ دار ہیں اور یہ صرف سیاسی مقاصد کے تحت کی جانے والی کارروائی ہے۔
    اُناؤ ریپ کیس: کلدیپ سینگر کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع

    اُناؤ ریپ کیس: کلدیپ سینگر کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع

    Mon, 23 Dec 2024 10:40:25 
    اُناؤ ریپ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق بی جے پی لیڈر کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ سے اہم راحت ملی ہے۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر دی گئی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 20 جنوری کو خودسپردگی کا حکم دیا ہے۔ کلدیپ سینگر کو ایمس میں علاج کروانے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم عدالت نے ان پر دہلی چھوڑنے اور اپنے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
    کانگریس کا امت شاہ پر تنقید، ’امبیڈکر سمان یاترا‘ کے انعقاد کا اعلان

    کانگریس کا امت شاہ پر تنقید، ’امبیڈکر سمان یاترا‘ کے انعقاد کا اعلان

    Mon, 23 Dec 2024 10:34:33 
    ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر حزب اختلاف کی ناراضگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو قومی سطح پر پریس کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے جائیں گے۔
    تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن نے پلانی سوامی کو بنایا نشانہ؛ کہا، امیت شاہ کے امبیڈکر تبصرہ کی مذمت کرنے کی نہیں ہے ہمت

    تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن نے پلانی سوامی کو بنایا نشانہ؛ کہا، امیت شاہ کے امبیڈکر تبصرہ کی مذمت کرنے کی نہیں ہے ہمت

    Mon, 23 Dec 2024 01:01:41 
    ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی پارٹی کی مخالفت کرنے والے تمام افراد اس قابل نہیں ہیں کہ انہیں ان کی پارٹی کا حریف سمجھا جائے۔
    پیگاسس اسکینڈل: کانگریس کا مودی حکومت پر سخت اعتراض، سرجے والا نے مرکز سے کیے اہم سوالات

    پیگاسس اسکینڈل: کانگریس کا مودی حکومت پر سخت اعتراض، سرجے والا نے مرکز سے کیے اہم سوالات

    Sun, 22 Dec 2024 18:02:04 
    پیگاسس اسپائی ویئر اسکینڈل ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی کا باعث بن گیا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریسی رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت سے اس بابت جواب طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ کی ایک عدالت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کو قصور وار قرار دیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ مزید سرخیوں میں آیا ہے۔
    "ون نیشن ون الیکشن" کا منصوبہ علاقائی جماعتوں کیلئے نقصان دہ: عمر عبداللہ

    "ون نیشن ون الیکشن" کا منصوبہ علاقائی جماعتوں کیلئے نقصان دہ: عمر عبداللہ

    Sun, 22 Dec 2024 17:58:20 
    جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے "ون نیشن ون الیکشن" کو علاقائی جماعتوں کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ راجستھان میں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس بل پر تفصیلی بحث کرنی چاہیے تاکہ تمام پہلوؤں پر غور کیا جا سکے اور کسی جامع نتیجے تک پہنچا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے پر مکمل بحث ضروری ہے تاک