ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات میں اہم شخصیات کی شرکت، ملک سوگوار

    ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات میں اہم شخصیات کی شرکت، ملک سوگوار

    Sun, 29 Dec 2024 11:22:48 
    سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ہفتہ کو دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں، جہاں ملک اور بیرون ملک کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ ان کی بڑی بیٹی اُپیندر سنگھ نے چتا کو آگ دی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکر، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔
    کشمیر میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، فضائی اور زمینی رابطے منقطع

    کشمیر میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، فضائی اور زمینی رابطے منقطع

    Sun, 29 Dec 2024 10:58:24 
    کشمیر میں شدید برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مکمل طور پر متاثر ہو گئے ہیں۔ دوسرے روز بھی وادی کا ملک اور دنیا کے دیگر حصوں سے فضائی، ریل اور زمینی رابطہ منقطع رہا۔ نویُگ سرنگ کے دونوں طرف برفباری اور مختلف مقامات پر بارش کے باعث زمین کھسکنے کے واقعات ہوئے، جس کی وجہ سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ ہفتہ بھر بند رہی۔ مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر رکی رہی۔
    دہلی میں شدید سردی کے دوران بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    دہلی میں شدید سردی کے دوران بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    Sun, 29 Dec 2024 10:35:32 
    قومی دارالحکومت دہلی میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 دسمبر کو پورا دن مطلع ابر آلود رہا، اور دسمبر کے مہینے میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا 101 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8:30 بجے تک 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دن بھر درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔
    پی ایم کیئرس فنڈ: 23-2022 میں عطیات 912 کروڑ روپے تک محدود، 21-2020 میں 7184 کروڑ روپے حاصل

    پی ایم کیئرس فنڈ: 23-2022 میں عطیات 912 کروڑ روپے تک محدود، 21-2020 میں 7184 کروڑ روپے حاصل

    Sat, 28 Dec 2024 17:50:58 
    کورونا وبا کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ میں بھاری مقدار میں عطیات جمع ہوئے تھے، لیکن حالیہ برسوں میں اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ کو صرف 912 کروڑ روپے کا رضاکارانہ تعاون ملا، جو مارچ 2020 میں کووڈ-19 کے بعد قائم کیے گئے اس عوامی چیریٹیبل ٹرسٹ کی تاریخ کا سب سے کم تعاون ہے۔
    ہماچل پردیش میں برفباری اور بارش سے حالات کشیدہ، منالی میں 5000 سیاحوں کی بچاؤ کارروائی جاری

    ہماچل پردیش میں برفباری اور بارش سے حالات کشیدہ، منالی میں 5000 سیاحوں کی بچاؤ کارروائی جاری

    Sat, 28 Dec 2024 13:07:38 
    ہماچل پردیش میں جمعہ کی صبح سے برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ روہتانگ، شنکولا اور بارالاچا درہ میں دو دو فٹ تک برفباری ہوئی ہے، جبکہ منالی میں اولے گرے ہیں۔ کوفری اور نارکنڈا میں 2 سے 3 انچ تک برف پڑی ہے اور چوپال کے متعدد علاقوں میں 4 سے 5 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
    سنبھل: جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کی تعمیر کا آغاز

    سنبھل: جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کی تعمیر کا آغاز

    Sat, 28 Dec 2024 12:07:06 
    اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ جمعہ کو نماز کے بعد پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد کے قریب موجود خالی زمین کا معائنہ کیا اور اس کی پیمائش کے بعد چونے سے نشان لگائے۔
    بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، دہلی میں 15 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، دہلی میں 15 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    Sat, 28 Dec 2024 11:50:17 
    دہلی-این سی آر اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جمعہ کی رات سے جاری بارش نے موسم کو انتہائی سرد بنا دیا ہے اور کئی مقامات پر بارش دیر رات تک جاری رہی۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر بجلی گرنے کے خطرے کی وارننگ دی ہے۔ تیز ہواؤں اور مسلسل بارش کے پیش نظر میرٹھ اور سہارن پور میں ضلع
    ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر7 دن کا قومی سوگ، آج کانگریس دفتر میں آخری دیدار، نگم بودھ گھاٹ پر انتم سنسکار

    ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر7 دن کا قومی سوگ، آج کانگریس دفتر میں آخری دیدار، نگم بودھ گھاٹ پر انتم سنسکار

    Sat, 28 Dec 2024 10:36:52 
    ہندوستان کے مشہور ماہر معاشیات، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما، اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قومی سطح پر ۷؍ دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی۔
    مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کے میرا بائی پر تبصرے سے راجپوت برادری میں غم و غصہ، عوامی معافی کی مانگ

    مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کے میرا بائی پر تبصرے سے راجپوت برادری میں غم و غصہ، عوامی معافی کی مانگ

    Thu, 26 Dec 2024 17:19:05 
    مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے میرا بائی کی زندگی اور خاندان پر ایک متنازعہ بیان دیا ہے، جس کے بعد راجپوت برادری میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ راجپوت تنظیموں اور رہنماؤں نے وزیر کے اس تبصرے پر عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معافی صرف زبانی نہیں، بلکہ مرکزی وزیر کو میڑتا میں واقع میرا بائی کے مندر میں جا کر ناگ رگڑ کر اور سجدہ ریز ہو کر معافی مانگنی چاہیے۔